بڈگام:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ضلع بڈگام کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ سیاحتی سرگرمیوں ، بجلی منظرنامے اور ضلع میں جاری دیہی ترقی کے کاموں کا جائزہ لیا جاسکے۔مشیر موصوف کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا، ناظم سیاحت کشمیر ، ناظم دیہی ترقی کشمیر ، ناظم پھول بانی کشمیر ، کے پی ڈی سی ایل کے چیف انجینئر ، اے ڈی سی ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم ، سی ایم او اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔ابتداً مشیر بصیر خان کو ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ضلع میں کووِڈ ۔19 کی صورتحال سے متعلقہ جانکاری دی ۔ مشیر موصوف نے ضلعی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کووِڈ ۔19 کی تیسری لہر کے آنے والے خطرے سے بچنے کے لئے تمام لازمی ایس او پیز کو سختی سے عملائیں۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے ضلع اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ آنے والی جشن آزادی کے دوران کووِڈ پروٹوکول اور کووِڈ مناسب طرز عمل سختی سے اَپنائیں ۔اُنہوں نے کہاکہ کووِڈ۔19 ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور اِس سلسلے میں عوام کا تعاون کووِڈ وَبائی بیماری کے پھیلائو کو روکنے کی کلید ہے۔مشیر موصوف نے یوسمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ، دودھ پتھری ڈیولپمنٹ اَتھارٹی اور توسہ میدان ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔مشیر بصیر خان نے ہدایت دی کہ اِن علاقوں میں سہولیات کی تزئین و آرائش کے منصوبے مرتب کئے جائیں تاکہ سیاحت کو فروغ ملے۔اُنہوں نے پارکنگ ، عوامی سہولیات ، پونی والوں کے لئے پناہ گاہ ، اے ٹی ایم کی تنصیب ، موبائیل کنکٹیوٹی ٹاوروں اور صحت سہولیات کے قیام پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقے سیاحوں کے لئے اہم مقامات ہیں اور ان میں زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیاحوں کو بہترین خدمات فراہم کر نے کے لئے اِن علاقوں میں مضبوط ٹیلی کام اور اِنٹرنیٹ رابطہ ہونا چاہیئے ۔ ایڈیشنل ڈی سی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر یوسمرگ ، دودھ پتھری اور توسہ میدان ڈیولپمنٹ اَتھارٹیوں ڈاکٹر ناصرلون نے بذریعہ پاور پوائنٹ پرزنٹیشن ان سیاحتی مقامات کے کام اور مسائل کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا۔مشیر موصوف نے جگہ پر طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبہ مرتب کی ہدایات دیں۔بڈگام کے تین پکنک سپاٹس مشہو ر سیاحتی مقامات کے طور پر ابھر رہے ہیں ۔ اِس لئے اگلے پندرہ دِنوں میں ودھ پتھری اور توسہ میدان سیاحتی مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جس میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ موقعہ پر ہدایات دی گئیں۔مشیر موصوف نے کہا کہ یوسمر گ اور دودھ پتھری میں پانی اور سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کی وسیع صلاحیت موجود ہے اور اس سمت میں جلد از جلد ضروری اِقدامات اُٹھائے جائیں گے۔مشیر بصیر احمد خان نے دورے کے دوران پی آر آئی اور یوسمرگ اور ملحقہ علاقوں کے متعدد وفود سے ملاقات کی جنہوں نے اَپنے مسائل مشیر موصوف کو گوش گزار کئے ۔مطالبات اور شکایات میں یوسمگر ، توسہ میدان اور دودھ پتھری میں موبائل کنکٹیوٹی ٹاروں کی تنصیب ، کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کی سہولیات ، سیاحتی مقامات پر عوامی سہولیات کی بہتری، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش ، نیل ناگ سے دودھ پتھری تک سڑک رابطہ کی سہولیت ، یوسمرگ میں منی برف کٹر کی تعیناتی ، ارزان گرزان ڈیم پر تعمیروغیرہ کام شامل ہیں۔مشیر موصوف نے انہیں بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر ترجیحی بنیادپر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل مشیرموصوفنے نوبُگ، چاڈورہ میں پاور گرڈ سٹیشن اور چرارِ شریف میں ریسونگ سٹیشن کا معائینہ کیا جو ضلع میں بجلی کی فراہمی کو بڑوا دے گا۔مشیر بصیر احمدخان نے دیہی ترقیاتی کاموں کا معائینہ بھی کیا ۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ دیہی ترقیاتی سرگرمیو ں میں مزدوروں کی اُجرت کی بروقت ادائیگی اورکاموں کی نشاندہی اوّلین ترجیح ہونی چاہیئے تاکہ مستحقین کی معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔