• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یاتریوں کو بہتر سہولیات ہوں گے فراہم: گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-06
Reading Time: 1min read
A A
0
یاتریوں کو بہتر سہولیات ہوں گے فراہم: گورنر
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:شری امرناتھ جی کے شردھالوئوں کو بہترین معیار ی سہولیات فراہم کرنے کے ایک اور اقدام میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں پنتھہ چوک سری نگر میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے آفس کم یاتری نواس کا سنگ بنیاد رکھا۔ نئی سہولیت 18ماہ کی مدت میں پانتھہ چوک سری نگر میں 25کنال اراضی پر تعمیر کی جائے گی ۔ یاتری نواس ایک بار مکمل ہونے پر زائد اَز 3000 یاتریوںکو اَقامتی سہولیات کی گنجائش ہوگی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جوشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں،نے کہا کہ اِس اہم پروجیکٹ کا مقصد سری نگر میں شری اَمرناتھ جی یاتریوں کے آرام دہ قیام کو یقینی بنانا ہے جو پوری دُنیا سے سالانہ یاترا کرنے کے لئے آتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ یاتریوں کی رہبری اور رہنمائی کے لئے ایک اِنفارمیشن سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا۔ اِس کے علاوہ یاترا کے اَحسن اِنعقاد کے لئے اِسی طرح کے کئی کام مکمل کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت لاکھوں شردھالوئوں کے لئے بنیادی ترقیاتی ڈھانچے اورمختلف خدمات شروع کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم یو ٹی کے مختلف حصوں میں یاتری نواس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک مستقل دفتر اور ایک بڑا یاتری نواس جلد ہی جموں میںہوگا تاکہ بڑی تعداد میں آنے والے شردھالوئوں کی سہولیت میسرہو۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ 3,200 یاتریوں کی گنجائش کے لئے ایک اور یاتری نواس چندر کوٹ ، ضلع رام بن میں جلد تعمیر ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جدید سہولیات اور سازگار ماحول کے ساتھ وہ دن دور نہیں جب اَمر ناتھ جی شرائین پر آنے والے یاتریوںکی تعداد 10 لاکھ ہوگی جس سے جموں و کشمیرکی اِقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شری امرناتھ جی شرائین پر روپ وے کی فزیبلٹی کی تلاش کرنے کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نتیشور کمار نے اس منصوبے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شری امرناتھ جی یاتریوں کے لئے یاتری نو اس مختلف آرگنائزیشنوں اور شراکت داروں کی طرف سے یہ ایک دیرینہ مانگ تھی۔سی ای او نے ایس اے ایس بی کی جانب سے شری امرناتھ جی یاتریوں کی سہولیت کے لئے کی گئی حالیہ پیش رفت کو اُجاگرکیا۔اِس موقعہ پر مہنت دیپندر اگری نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یاتری نواس اَمرناتھ جی یاتریوں کی ایک اہم اور ضروری اقامتی سہولیت ہے۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی پر ایک سگنیچر ویڈیو سانگ’’ شری امرناتھ ایشورام‘‘ لانچ کیا او رشراون شوراتری کے موقعہ پر شری اَمرناتھ جی کے شردھالوئوںکے لئے وقف کیا۔ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ، ویڈیوسگنیچر سانگ امان پنت نے کمپوز کیا تھا ۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے یو ٹی کے لوگوں کی بہتری کے لئے پرارتھنا کی۔امرناتھ جی شرائین بوڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نتیشور کمار اور ایڈیشنل سی ای او ایس اے ایس بی انوپ کمار سونی نے بذریعہ ورچیو ل موڈ پوترگپھا سے شرکت کی ۔ہر دلعزیز معروف گلوکار سچ ہٹ ٹنڈن اور میوزک کمپوزر امان پنت نے بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تقریب میں شرکت کی اور اِس عقیدت مند ویڈیوگیت پر کام کرنے کے اَپنے تجربے کو شیئر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان ،چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا ، پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات وماحولیات سنجیو ورما، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ،آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ایس اے ایس بی کے بورڈ ممبران کے علاوہ سول ، پولیس ، شرائین بورڈ کے دیگر سینئر اَفسران اور مختلف مذہبی آرگنائزیشنوں اور این جی اوز نے پنتھا چوک میں یاتری نواس کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.