سرینگر: گرمائی راجدھانی سرینگر سمیت وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر 15اگست کی مناسبت سے فُل ڈریس رہر سل کا اہتمام کیاگیا اور انتظامیہ کے آفیسران کی جانب سے ’ترنگا ‘لہرانے کے بعد مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔شہر سرینگر میں صوبائی کمشنر کمشنر نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ 15اگست کی تقریبات کیلئے تمام تر تیاریوں کا حمتی شکل دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر اور وادی کے دوسرے ضلع مقامات پر 15اگست 2021کو یومِ آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلے میں یہاں شیر کشمیر سٹیڈیم سرینگر اور دوسرے ضلع صدر مقات اور تحصیل مقامات پر بھی فُل ڈریس رہر سل کا اہتمام کیا گیا۔ ڈویثر نل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اس سلسلے میں سٹیڈیم میں فُل ڈریس رہر سل کا خو د تمام پروگراموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تقریب کامعائینہ کیااور تقریب پر قومی پرچم لہرانے کی رسم انجام دی اور پریڈ پر سلامی لی۔ تقریب میں جموں وکشمیر پولیس،آئی آر پی، سی آر پی ایف ،این سی سی ،فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ،فارسٹ پروٹکشن فورس،جے کے آکزلری پولیس اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اسی طرح وادی کے دوسرے ضلع صدر مقامات پر بھی یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں فُل رہر سل کا بھی اہتمام کیا گیا۔جہاں پر تمام اضلاع کے ایڈیشنل ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ پولیس و سیول انتظامیہ کے دیگر آفسران نے جھنڈا لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر جموں وکشمیرپولیس کے سینئر حکام کے علاوہ نیم فوجی حکام بھی موجود تھے۔جنوبی ضلع پلوامہ میںفُل رہرسل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر نے پرچم لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔رہرسل کے موقعہ پر جے کے پولیس ،سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،سیول ڈیفنس اور مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔کولگام میں بھی گورنمنٹ ڈگری کالج میں فُل ڈریس رہرسل کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر کولگام نے پرچم لہرانے کی رسم انجام دیکر پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر پولیس،سی آر پی ایف،جے کے آرمڈ پولیس ،ہوم گارڈ اور مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔اسی طرح ضلع شوپیاں میں سپورٹس سٹیڈیم میںجھنڈا لہراکر پریڈ پر سلامی لی گئی۔مارچ پاسٹ میں جے کے پولیس،سی آر پی ایف،فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز،ہوم گارڈ کے علاوہ سکولی بچوں نے حصہ لیا۔وادی کے شمالی اضلاع میں بھی یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں فُل ڈریس رہر سل کا انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ میں بھی ایک فُل ڈریس رہر سل کا اہتمام کیا گیا۔اور ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا مشاہدہ کیا گیا۔اسی طرح سے وادی کے دیگر اضلاع میں بھی انتظامیہ و پولیس آفیسران کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی ۔ ادھر سرینگر میں فل درس رہرسیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بتایا کہ 15اگست کے پیش نظر تقریب کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے تما م تر تیاریاںکو حمتی شکل دی گئی ہے ۔