• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر لہرائیں گے ترنگا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-14
Reading Time: 1min read
A A
0
ایل جی کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبدیلیاں

ایل جی کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبدیلیاں

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جنگجویانہ سرگرمیوں میں اچانک تیزی کے بیچ یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کیلئے جموں کشمیر میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔شیر کشمیراسٹیڈیم سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے علاقو ں کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ دراندازی کے واقعات رونما ہونے کے پیش نظر حد متارکہ پر مزید پولیس وفورسز تعینات کردی گئی ہیں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کیلئے فورسزکو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔شہر سرینگر سمیت وادی کیے دیگر اضلاع میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے فوج و فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق 15اگست کی تقریبات سے پہلے جموں اور وادی کے کئی علاقوں میں جنگویانہ سرگرمیوں میں تیزی کے بیچ یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے جموںکشمیر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ خفیہ اداروں کے انکشاف کہ عسکریت پسند تقریبات کے دوران حملے کر سکتے ہیں کے پیش نظر مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں اور شیر کشمیر اسٹیڈیم سرینگر کے علاقوں کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔تقریبات انجام دینے سے پہلے دونوں اسٹیڈیموں کی تلاشی لے لی گئی سونگھنے والے کتو ں کی خدمات حاصل کی گئی ۔ پولیس وفورسز ذرائع کے مطابق تقریبات کے دوران جنگجوئوں کے حملوںکا خدشہ موجود ہیں جسے ٹالنے کیلئے پولیس وفورسز کو حد متارکہ کے ساتھ ساتھ پورے جموںکشمیر میں سیکورٹی کو متحرک کردیا گیا ہے۔ خفیہ اداروں کے مطابق 15 اگست کی تقریبات میں خلل ڈالنے ، پولیس وفورسز پر حملہ کرنے لوگوں کے جان ومال کو نقصا ن پہنچانے کے سلسلے میں عسکریت پسند دراندازی کے ذریعے اس طرف داخل ہونے کی بھر پور کوشش کرئینگے جسے ٹالنے کیلئے اضافی دستے حد متارکہ پر تعینات کردئے گئے ہیںاور جدید آلات کے ذریعے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جار ہی ہیں۔ پولیس وفورسز ذرائع کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کے دوران عسکریت پسندوںکے ممکنہ حملوں کو ٹالنے کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے پولیس وفورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔15اگست کے موقعے پر ملک بھر کی طرح جموںوکشمیر میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا ۔ سرینگر میں شیر کشمیرسٹیڈیم سرینگر میں تقریب منعقد ہوگی جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا مارچ پاسٹ پر سلامی لینگے اور گار ڈ آف آنر پیش کرئینگے ۔ شیر کشمیر اسٹیڈیم کے ارد گرد تین ٹائروں والی حفاظت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، سونگھنے والے کتوں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہی سرکاری اور عام شہریوں کوتقریب میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد بھی پولیس وفورسز کے حصار قائم کئے گئے ہیں ۔ اسٹیڈیم کی طرف جانے والی شاہرائوں پر چیکنگ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ،شارپ شوٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں، سی سی ٹی وی کیمرو ں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جار ہی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page