سری نگر: 75 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں وکشمیرے ترال میں برہان وانی کے والد نے ترنگا لہرایا ہے۔ دراصل برہان وانیکے والد مظفر احمد وانی ہائر سرکاری سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے اسکول میں ترنگا لہرایا ہے۔ واضح رہے کہ برہان وانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا اور سیکورٹی اہلکاروں نے اسے 2016 جان بحق کیا۔سال 2010 میں صرف 15 سال کی عمر میں برہان وانی حزب المجاہدین سے منسلک ہوگیا تھا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ فوج نے اس کے بھائی کے ساتھ غلط برتاو کیا تھا، اس لئے وہ دہشت گرد بنا۔ برہان وانی سرخیوں میں تب آیا، جب اس نے فوج کی وردی میں ہتھیار لئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ افسران کا کہنا تھا کہ برہان وانی جنوبی کشمیر میں 11 سے 15 جنگجو کے گروپ کی قیادت کر رہا تھا۔سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے جانے سے پہلے برہان وانی کے ویڈیو، ہتھیاروں سے لیس فوٹو اور سیکورٹی اہلکاروں کا مذاق بنانے وامے میٹر سوشل میڈیا اور واٹس اپ گروپ پر خوب شیئر کئے جاتے تھے تاکہ نوجوان کشمیریوں کوجنگجو کی طرف متوجہ کیا جاسکے۔ لیکن اب پانچ سال بعد برہان وانی کے والد نے وادی میں ترنگا لہرایا ہے۔