سرینگر:بھارت مشرقی لداخ میں 15ماہ سے جاری ہند چین کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہند پاک سرحدوں پر امن قائم ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران متحرک افواج نے دراندازی کی کوششوںپر پوری طرح سے روک لگا دی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے حامی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مشرقی لداخ میںحقیقی کنٹرول لائن پر جاری ہند چین کو کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بھارت پر عزم ہے اور بھارت چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل نکلنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کارورائی کیلئے تیار رہے تاہم بھارت کی کوشش یہی ہے کہ ہند چین کے مابین کشیدگی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکے ۔ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال پر امن ہے اور دراندازی کے واقعات میںبھی کافی کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند پاک سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی فورسز متحرک ہے اور وہ اُ س پار سے ہونے والی تمام کارورائیوں کا بھر پور انداز میںجواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی بھارت کی جانب آنکھ اُٹھا کر دیکھ لیں ان کو اسکی بولی میں جواب دیا جائے گا ۔