سری نگر:وزیراعظم نریندرمودی نے ’نام لئے بغیر افغان طالبان کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ تباہی پھیلانے والی قوتوں کے وجودکوعارضی ہے مستقل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسی قوتیں جو دہشت پھیلاکرایک سلطنت بنانے کاسوچتی ہیں ،کچھ عرصہ کیلئے غلبہ حاصل کرسکتی ہیں لیکن ان کاوجود مستقل نہیں بلکہ عارضی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت مچاکر تباہی پھیلانے والی قوتیں انسانیت کوزیادہ دیر تک دبانہیں سکتی ہیں ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی نے گجرات میں واقع مشہورمندر سومناتھ سے جڑے کئی پروجیکٹوں کاویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے افتتاح کرنے کے موقعہ پرکہاکہ کسی ملک یاگروپ کانام لئے بغیر دہشت گردی کیخلاف اپنا سخت موقف دوہرایا۔انہوں نے کہاکہ دہشت مچاکر تباہی پھیلانے والی قوتیں کچھ وقت تک غلبہ حاصل کرسکتی ہیں،اوراپنے ایک سلطنت بنانے کاسوچ سکتی ہیں ،لیکن ایسی قوتوں کاجودمستقل نہیں بلکہ عارضی ہے ۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ تباہی پھیلانے والی قوتیں جو دہشت کے بل پراپنی ایک سلطنت بنانے کاسوچتی ہیں ،کچھ وقت کیلئے غلبہ حاصل کرسکتی ہیں لیکن ان کاوجودعارضی ہے۔انہوں نے کہاکہ تباہی پھیلانے والی قوتیں اوروہ لوگ جودہشت کے ذریعے اپنی ایک سلطنت بنانے کاسوچتی ہیں،وہ کچھ وقت تک کامیاب ہوسکتی ہیں لیکن ایسی قوتیں انسانیت کوزیادہ دیرتک دبانہیں سکتی ہیں ،اورنہ انسانیت کوہمیشہ کیلئے ختم کرسکتی ہیں ۔وزیراعظم نے افغانستان میں طالبان کے واپسی اوراس جنگجو گروپ کی جانب سے اقتدار پرقبضے کئے جانے کے تناظرمیں واضح کیاکہ دہشت وتباہی پھیلاکر ایک سلطنت بنانے کا سو چ رکھنے والی قوتوں کاوجود کبھی مستقل نہیں بلکہ عارضی ہوتا ہے ۔انہوںنے سومناتھ مندرکاذکر کرتے ہوئے کہاکہ کئی بار اورکئی دہائیوں تک اس تاریخی مندرکوتباہ کیا گیااوریہاں موجود مورتیوںکی بے حرمتی کی گئی اوراس کے وجودکوختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بقول وزیراعظم جوتباہی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ،اوردہشت گردی جیسے نظریے پرعمل کرکے حکومت بناتے ہیں ،اُن کاوجودعارضی ہوتاہے ،مستقل نہیں ،کیونکہ وہ انسانیت کوہمیشہ کیلئے ختم نہیں کرسکتے ہیں ۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ یہ بات اُسوقت بھی اُتنی سچی تھی جب ماضی میں سومناتھ مندرکوتباہ کیاگیاتھا ،اوریہ بات آج بھی اتنی ہی سچی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ماضی سے سیکھ کراپنے مستقبل کوبہتر اورنئے بھارت کی تعمیر کیلئے آگے بڑھتے رہنا چاہئے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے لئے تاریخ اورایمان کی بنیاد’سب کاساتھ،سب کاوکاس،سب کاوشواس اورسب کاپریاس ‘ہے ۔اس موقعہ پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،وزیر مملکت برائے سیاحت شری پد نائیل ،گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی اوربھاجپا کے بزرگ لیڈر ایل کے ایڈوانی بھی موجودتھے ۔