• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, اپریل ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

قوم کامستقبل جرائم کی نذر

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-21
A A
0
موجودہ حکومت اورمدارس اسلامیہ کامستقبل 

موجودہ حکومت اورمدارس اسلامیہ کامستقبل 

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے سماجی جرائم کے گراف میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈرگ اسمگلروں کیخلاف پولیس کی کارروائی اب معمول بن چکی ہے۔ڈرگ مافیا سماج کے اندر گہرائی سے سرایت کرچکا ہے جس کے نتیجے میں نوجوان پود کا ایک بڑا حصہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ایک سروے کے مطابق وادی کشمیر میں 12سے 18سال کی عمر کے درمیان نوجوان نسل نشیلی ادویات کو استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف اُن کی ذات بلکہ سماج کو بھی مہلک خطرات کا سامنا درپیش ہے۔اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں ڈرگ ڈی ایڈکشن مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا تاہم ایسے عناصر پر شکنجہ سخت کرنے کے بجائے ان میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا رہا ہے جو کہ ایک تشویشناک معاملہ ہے۔جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں ڈرگ مافیا کیساتھ کام کررہے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد کی گئی۔ برآمد کی گئی نشیلی ادویات سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ خدانخواستہ اگر اس مقدار کو نوجوان نسل تک پہنچنے دیا جاتا تو کس پیمانے کی تباہی ہمارے سماج کا مقدر بن جاتی! بہر حال پولیس کی بروقت کارروائی قابل ستائش اقدام ہے جس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے۔تاہم محض پولیس پر تکیہ کرنے سے یہ وبا ختم نہیں ہوسکتی بلکہ معاشرے کے ہر فرد کوآگے آکر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔گھر کے بڑے بزرگ، ماں باپ اور محلہ کمیٹیوں کو بھی اپنا تعاون فراہم کرنا ہوگا تاکہ مل جل کر اس ناسور کیخلاف مقابلہ کیا جاسکے۔مادّیت کے اس موجودہ دور میں ہماری نوجوان نسل کا ایک حصہ ایسے عناصر کے ہتھے بہ آسانی چڑھ جاتا ہے جو بعد میں ان کی معصومیت کا بھرپور فائدہ اُٹھاکر انہیں اس لعنت میں دھکیل دیتا ہے۔ ایسے سماج دشمن عناصر نسل نو کو بگاڑنے کیلئے یہاں کے تعلیمی اداروں کے ارد گرد بھی اپنا جال بچھادیا ہے جہاں وہ معصوم طلبا سے موٹی موٹی قیمتوں کے عوض نشیلی ادویات کو فروخت کررہے ہیں۔ والدین اور گھر کے بڑے بزرگ اپنی ذمہ داریوں سے پلو جھاڑ نہیں سکتے! انہیں اپنے نونہالوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ مہینوں کے دوران وادی کے مختلف حصوں میں کمسن نوجوانوں نے اپنی زندگیوںکا خاتمہ صرف اس وجہ سے کیا کہ انہیں وقت پر نشیلی ادویات کا ڈوز مہیا نہ ہوسکا۔ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرور ت ہے۔ بچے کن کیساتھ گھوم پھر رہے ہیں، کن کی صحبت سے مستفید ہورہے ہیں، والدین کو اُس پر بھی توجہ دینے ہوگی۔ کوچنگ مراکز پر کن اوقات کے دوران بچے حاضر رہتے اور گھر واپسی کہاں تک ہوتی ہے، والدین کو اس معاملے میں متفکر رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ آج کی نئی پود کل قوم کی بھاگ ڈور سنبھالے ہوئے ہوگی۔اگر ان کی تعمیر و تربیت میں کوئی خامی رہیگی تو کل قوم کو ایک بڑے خسارے سے دوچارہ ہونے سے کوئی طاقت بچانہیں سکتی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

جنوبی کشمیر میں قہر انگیز ژالہ باری

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

سم کارڈ ڈیلروں کے ریکارڈ کا جائزہ

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بے روزگار نوجوان اور مسائل

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

موسمی تغیر: مستند ذرائع پر یقین رکھنے کی ضرورت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

زعفران کی پیداوار میں کمی کیوں؟

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page