سرینگر:آمدانی کے گوشوارے 31اگست تک داخل نہ کرنے والے سرکاری افسروںاور ماتحت عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میںلانے کاکمشنرسیکریٹری نے عندیہ دیاکہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائیگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے تمام سرکاری افسروں اور ان کے ماتحت عملے کو31اگست تک اپنی آمدانی اور جائیداد کے گوشوارے آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی تھی تاہم جموںو کشمیر انتظامیہ کی جانب سے احکامات صادر کرنے کے باوجود 147افسروں نے اپنی جائیداد اور آمدانی کے گوشوارے آن لائن جمع نہیں کئے تھے جس سے اسسمنٹ اینول رپورٹ متاثر ہواہے ۔اعداد شمار کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ افسران اے سی آر ایس ڈی ایم سیکریٹری اپنے جائیداد اور آمدانی کاگوشوارہ آن لائن جمع کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہے جس پر کمشنر سیکریٹری نے معاملے کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے حکمنامہ جاری کیاجس میںانہوںنے ایسے تمام147افسران کوہدایت کی کہ وہ 31اگست تک اپنی آمدانی جائیداد کے بارے میں گوشوارہ پیش کرے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریزنہیں کیاجائیگا ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے تمام افسروں اورماتحت عملے کو31اگست تک جائیداد اور آمدانی کے گوشوارے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم 147افسران اور ماتحت عملہ ایسا کرنے میںکام ہوا ہے جسکاسرکارنے سنجیدہ نوٹس لیا۔