• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹیکنالوجی کے ذریعہ شفافیت ممکن: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-31
Reading Time: 1min read
A A
0
ٹیکنالوجی کے ذریعہ شفافیت ممکن: لیفٹیننٹ گورنر

ٹیکنالوجی کے ذریعہ شفافیت ممکن: لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سنٹر سرینگر میں مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے پنچائتی راج اداروں کو بااختیار بنانے کے پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اوم برلا کے علاوہ اس پروگرام میں جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا ، مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل ، مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت رام داس اتھوالے ، مرکزی وزیر مملکت وزارت تعلیم محترمہ انپورنا دیوی ، سرینگر کے رُکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل کمار سنگھ ، ممبرانِ پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی ۔ اوم برلا نے کہا کہ آؤٹ ریچ پروگرام کا مقصد ہمارے جمہوری اداروں کو بنیادی سطح پر مضبوط اور زیادہ شفاف اور جوابدہ بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچائت جیسے جمہوری ادارے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اس کیلئے اجتماعی اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار پنچائتیں ہماری جمہوریت کو مضبوط بنائیں گی اور بڑے پیمانے پر لوگوں کا اعتماد بڑھے گا ۔ مسٹر برلا نے جموں و کشمیر میں پیش رفت کی تعریف کی اور کہا کہ یو ٹی امن ، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اسپیکر نے کہا کہ بنیادی سطح پر جمہوری اداروں کی اجتماعی اور مربوط کوششیں ترقی کے ثمرات کو صف میں کھڑے آخری آدمی تک لے جائیں گی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوری اداروں کو ترقی کے ایجنٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ لوک سبھا سیکرٹریٹ کی طرف سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پنچائتی راج اداروں کے نمائندوں کیلئے صلاحیتوں کی تعمیر کے پروگراموں کیلئے وسیع انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل نے مختلف سرکاری اسکیموں جیسے پردھان منتری آواس یوجنا ، جل جیون مشن اور پردھان منتری اجوول یوجنا کا حوالہ دیا جو ماضی قریب میں مطلوبہ مستحقین تک پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پنچائتوں کا نچلی سطح پر ترقی کے ثمرات کو پہنچانے میں اہم کردار ہے ۔ جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گرام پنچائتیں اور پی آر آئی ہمارے ترقیاتی عمل کے مرکز میں ہیں اور وہ نچلی سطح پر اچھی حکمرانی فراہم کر سکتے ہیں ۔ 73 ویں اور 74 ویں آئینی ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر میں تین درجے پنچائتی راج نظام کے نفاذ کی تعریف کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں پی آر آئی کو بہتر بجٹ سپورٹ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی تیزی سے ترقی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ انہوں نے جمہوری اداروں کی شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے اور اس سلسلے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا ۔ اس موقعہ پر رُکنِ پارلیمنٹ سرینگر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی خطاب کیا ۔ قبل ازیں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا خیر مقدم کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل کمار سنگھ نے لوک سبھا اسپیکر کے اقدام کو سراہا جو کہ ہماری جمہوریت کے اعلیٰ ترین ادارے کو مقامی سطح پر بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے میں شامل ہے ۔ سیکرٹری جنرل لوک سبھا مسٹر اتپال کمار سنگھ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔ مسٹر رامپریت منڈل ممبر پارلیمنٹ اور لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے اختتامی خطاب کیا ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.