• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خواتین گمراہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں: گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-01
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں کشمیر میں 2023تک 8لاکھ سمارٹ میٹر ہوں گے نصب: سرکار

جموں کشمیر میں 2023تک 8لاکھ سمارٹ میٹر ہوں گے نصب: سرکار

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے خواتین انٹر پرینوروں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کے ان نوجوانوں کو صحیح اور باوقر راستے پرلانے کیلئے رہنمائی کریں جو بھٹک گئے ہیں۔ایل جی نے کہا کہ سرکار خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کو نئے مارکیٹوں تک رسائی دینے کیلئے درکار رقومات کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانے کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ایس این ایس کے مطابق منوج سنہا سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں دیہی خواتین انٹر پرنیوروں سے متعلق انٹر پرائز ایکسلریشن پروگرام ’’SAATH‘‘کی افتتاحی تقریب پر خیالات کا اظہار کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہمہ گیر اپروچ اختیار کررکھا ہے جس کے تحت خواتین انٹر پرینور ایکو سسٹم تیار کیا جارہاہے تاکہ وہ تجارت کے ساتھ جڑ کر مضبوط ورک فورس کے طور ابھر سکیں۔ایل جی نے ان خواتین انٹر پرنیوروں سے اپیل کی کہ وہ ان نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کیلئے رہنمائی کریں جو بھٹک گئے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ سرکار خواتین اور نوجوانوں کیلئے بنیادی سطح کے ڈھانچے کو مضبوط کررہی ہے تاکہ ان کو انفرادی سطح پر ترقی دینے کا موقعہ مل سکے۔گورنر موصوف نے کہا کہ آج کے دور میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو قومی سطح پر ابھرنے کی زیادہ خواہشات ہیں بہ نسبت ماضی کے اور آج ہرایک نوجوان قومی سطح پر اپنے آپ کو آگے دیکھنا چاہتاہے۔ایل جی نے کہا کہ آج کے انٹر پرینوروں کیلئے اپنے ارد گرد کمیونٹی تشکیل دینے اور سمارٹ انٹر پرائزز بنانے کیلئے وسائل دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج کل خواتین انٹر پرینورس بھی اچھی خاصی تعداد میں سامنے آرہی ہیں جبکہ نوجوان مختلف صورتوں میں سماج کو آگے بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ایل جی نے کہا کہ یہی ہمارے رول ماڈل ہیںبجائے ان کے جو خون خرابے اور تشدد کے پیچھے پڑے ہیں۔ایل جی کے مطابق دیہی علاقوں میں تجارت کے جوش وخروش کے ساتھ ساتھ ’’SAATH‘‘کے تحت موجودہ انٹر پرائزز کو ہنر مند ،راہنما بنانے اور مارکیٹوں کے ساتھ راست طور جوڑنے کیلئے بھی سرگرمی کے ساتھ کام ہورہاہے۔اس دوران مشن ڈائریکٹر رورل لائیولی ہوڈ مشن ڈاکٹر صحرش اصغر نے کہا کہ رورل مشن نے سیلف ہیلپ گروپ سکیم کے تحت دیہی علاقوں میں 4لاکھ خواتین کو مدد فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5ہزار ورکشاپوں اور ٹریننگ و کیپسٹی بلڈنگ کے تحت 5سو خواتین کو شامل کیا جائے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.