سری نگر:مرکزی سرکار کے اوٹ ریچ پروگرام کے کے حصے کے طور پر اگلے 9ہفتوں میں کم از کم 70مرکزی وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔جن میں دس ویزراگلے 7 دنوں میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔دورہ کرنے والے تمام وزراء وزارت داخلہ اور وزیر اعظم کے دفتر کو رپورٹ پیش کریں گے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ایک قومی ٹلی ویزن چنل کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ، ان 70وزاء میں سے کم از کم 10 وزراء اگلے 7 دنوں میں اپنے دورے کریں گے ، جس کا آغاز وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور ان کے ڈپٹیز ، کیلاش چودھری اور شوبھا کرندلاجے سے ہوگا ، جو کسانوں سے ملنے کے لیے پہلے جموں میں تھے۔ جہاں وہ سائنسدان اور دیگر زراعت کے سٹیک ہولڈرز سے ملاقی ہوئے۔دستیاب جانکاری کے مطابق دوسرے شیڈول میں شامل ہیں جونیئر وزیر سیاحت اجے بھٹ (جمعہ ، ہفتہ) ، اقلیتی امور کے وزیر جون برلا (پیر ، منگل) اور جونیئر وزیر مواصلات دیو سنگھ چوہان (منگل ، بدھ)۔اس دوران جونیئر پارلیمانی امور کے وزیر ارجن رام میگھوال (بدھ ، جمعرات) ، جونیئر وزیر تجارت سوم پرکاش (بدھ تا جمعہ) اور جونیئر سماجی انصاف وزیر کرشن پال (جمعرات ، جمعہ) بھی شیڈول ہیں۔جبکہ اس ہفتے کابینہ کے دو سینئر ارکان کا دورہ بھی متوقع ہیں ۔ایم ایس ایم ای وزیر نارائن رانے بدھ اور جمعرات ، اور قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا جمعرات اور جمعہ کو آئیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دوسرے وزراء کے دوروں کو اگلے چند دنوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے تمام وزراء وزارت داخلہ اور وزیر اعظم کے دفتر کو رپورٹ پیش کریں گے۔اگست 2019 میں آرٹیکل 370کو متنازعہ طور پر ختم کرنے کے بعد مرکز کی طرف سے یہ دوسری بڑے پیمانے پر رسائی کی کوشش ہے ، اور جون میں وزیر اعظم مودی کی جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد آیا ہے۔