سرینگر:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق ٹنل کے آ ر پار موسلادار بارشیںہوئی جس کے نتیجے میںمعمول کی زندگی میں خلل واقع ہوئی ۔ بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر نے دستک دی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش ہونی کی پیشگوئی کرتے ہوئے 13ستمبر سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں سنیچروار کو موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور آسمان پر بادل چھا گئے ۔جس کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ سنیچروار کی صبح سے ہی میدانی علاقوں میں تازہ بارشوں اورجس کے نتیجے میں یکا یک موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے نتیجے میںجہاں دن کے درجہ حرارت میںکمی آئی وہیں رات کا درجہ حرارت بھی کافی نیچا چلا گیا ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے شمال و جنوب میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہوا ۔محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرار ت میں کمی آئی ، محکمہ کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی تازہ بارشیں ہوئی ہے جس میں شوپیان ،کپواڑہ اور دیگر کئی اضلاع کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔کپوارہ،بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اور کولگام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تمام اضلاع کے میدانی علاقوں میںہلکی بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ مجموعی طور پر پوری وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے 24چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔