سرینگر:سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں نئی روح پھونکنے مضبوط مستحکم بنانے اور کارپوریشن کوعوام کے لئے کھراتارے کے لئے سرکار نے پانچ سومال بردار ٹرکیں اور مسافر بردارگاڑیاں خریدنے کافیصلہ کیاہے جو ایک ہفتے کے اندر اندر جموں صوبہ اور کشمیر صوبہ کوفراہم کی جائے گی جبکہ پرانی گاڑیوں کی مرمت اور انہیں کارآمدبنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کونئی جہت دینے ترق کی منزلوں پرلے جانے خود انحصاری کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے سرکار نے پانچ سو کے قرب ما ل مسافر بردار گاڑیاں خریدنے کافیصلہ کیاہے تاکہ یہ کارپوریشن عوام کے تواقعات پراترنے کے لئے کامیاب ہواور کارپوریشن پھر سے ترقی کی منزلوں پرگامزن ہوسکے ۔ سٹیٹ رڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرانگریز سنگھ نے خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کونہ صرف جدیدخطوط پراستوارکرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہے بلکہ اس سے دورجدیدے چلینجوں کامقابلہ کرنے کے لئے وہ تمام ضروریات فراہم کی جارہی ہے جسکی شدت کے ساتھ کمی یاضرورت محسوس کی جاتی ہے ۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے لئے پانچ سوکے قریب مال مسافر بردار گاڑیاں خریدی جارہی ہے اور صوبہ جموں کو250صوبہ کشمیرکو250فراہم کی جائی گی ۔انہوںنے کہا کہ 95مسافر بردار گاڑیاں پہلے ہی جموںو کشمیرپہنچ گئی ہے جن کی رجسٹریشن کاکام آخری مرحلے میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ48ائرکنڈیشن گاڑیاں بھی خریدی گئی ہے تامسافر وں کوبہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جاسکے ۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیاں عوام کی سہولیات کے لئے ہروقت دستیاب رکھ جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کنڈم گاڑیوں کونیلام کرنے اور بیکار ہوئی مال مسافربردار گاڑیوں کی مرمت کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہانی ذاتی کوششوں او کاوشوں کے باعث ہی سٹیٹ روڈ کارپوریشن کو ترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے اتنے بڑے پیمانے پراقدامات اٹھائے گئے تاکہ جموںو کشمیرکے لوگوں کوٹرانسپورٹ کی بہترسہولیات فراہم کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کوترقی کی منزلوں پرلے جانے کارپوریشن کومضبوط بنانے اور کارپوریشن میں کام کرنے والے ملازمین کوضروتوں کوپوراکرنے کی خاطر مضبوط اور ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھاناوقت کی ضرورت تھی اور ہم امیدکررے ہے کہ اس کارپوریشن میں کام کرنے والے ملازمین فرض شناسی کاثبوت فراہم کرکے کارپوریشن کوپھرسے ترقی کی منزلوںپرلے جانے میں اپنارول ادا کرینگے ۔