سرینگر: جموں وکشمیر کے سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کی کل تعداداوران اسامیوں کوپرُکرنے کے ضمن میں مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر انتظامیہ کومفصل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت نے50ہزار کے قریب سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کاوعدہ کیاتھا اس کو عملی جامہ پہنایاجاسکے جموں وکشمیر پولیس آ ئی آر پی میں بھی کئی بٹالینوں کاقیام عمل میں لایاجارہاہے اور اس ضمن میں جلد ہی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ڈیلی ویجروں کنٹریکچول بنیادوں پرتعینات عارضی ملازمین اور نیڈ بیس پرکام کرنے والوں کے معاملے کومرحلہ وار طریقے سے حل کرنے کاپہلے ہی مرکزی حکومت نے عندیہ دیاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیر میں تعمیراتی سرگرمیوں کوایک نئی جہت دینے کے بعد جہاں سرکار نے صنعتوں کا قیام عمل میں لانے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور آنے واے ماہ کے دوران جموں اور سرینگرصوبہ میںصنعتوں کاقیام عمل میں لانے کے لئے سرمایہ کاروں کو اپنا کام شروع کرانے کے بارے میں سرکار کارروائی عمل میں لارہی ہے وہی مرکزی حکومت جموںو کشمیرکئے سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوایک مقررہ وقت کے اندر اندر سرکار حل کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے باضابطہ طور پر وزیر خزانہ کوبھی اعتماد میں لیاگیاہے۔ جموں کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے دورہ نئی دہلی کے دوران بار بار مرکزی حکومت کواس بات سے آگاہ کیاکہ سرکاری اداروں میں افرادی قوت کی کمی کودور کرناانتہائی لازمی ہے اوراس کے لئے لازمی ہے کہ اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوجتنی جلدممکن ہوسکے انہیں پرُکرنا ہوگاتاہم جموںو کشمیر سرکار اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ ملازمین کی اجرتوں کوپورا کرسکے اس کے لئے مرکزی حکومت کی امداد کی اشد ضرورت ہے ۔لیفٹننٹ گور نرکی اس تجویز کے ساتھ مرکزی حکومت نے اتفاق کیااور وزارت خزانہ کو رقومات کاانتظام کرنے کی تجویز پیش کی جس پر مرکزی وزارت خزانہ نے ہمدردی کے ساتھ غور کرتے ہوئے جموں وکشمیر سرکار کوخالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کے دوران نومنتخب ملازمین کی تنخواہیں فراہم کرنے کے لئے کئی برسوں تک رقومات فراہم کرنے کے ساتھ اتفاق کیا۔مرکزی وزارت خزانہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد اب آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیرکے سرکاری اداروں میں گیزٹیڈ نان گیزٹیڈ درجہ چہارم کی اسامیوں کوپرُ کرنے کے لئے مرحلہ وار طریقے سے نوٹفکیشنیں اجراء کی جارہی ہیں۔ سروس سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمشن کوپہلے ہی ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ وقت کے اندراندر ان اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور طوالت کے سلسلے کو ختم کیاجانا چاہئے ۔پبلک سروس کمشن اورسرو س سلیکشن بورڈ کی جانب سے یقین دہانی ملنے کے بعد خیال ظاہر کیاجارہاہے کہ اکتو بر کے وسط سے سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کی خاطر نوٹفکیشنیں اجراء کی جاسکتی ہیں ۔ادھرجموںو کشمیر پولیس اور آ ئی آر پی میں بھی بھرتی عمل شروع کیاجارہاہے ۔وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جموںو کشمیرمیں بیروزگاری پرقابو پانے کی خاطر کئی طرح کی پروجیکٹوں منصوبوں کو آخری شک دی جارہی ہیں جموںو کشمیرمیںتعمیراتی پروجیکٹوں کونئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے علاوہ سرکاری اداروں کے کام کاج کومتحرک کیاجارہاہے اور جہاں کہی بھی افرادی کمی محسوس کی جاتی ہے اس سے آنے والے مہینوں کے دوران ہرحال میں پورا کیاجائے گااور ا س کے لئے اُلٹی گنتی بھی شروع ہوئی ہے ۔