• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آج عید میلادالنبی ؐ کی تقریبات ہوں گی منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-18
Reading Time: 1min read
A A
0
آج عید میلادالنبی ؐ کی تقریبات ہوں گی منعقد

آج عید میلادالنبی ؐ کی تقریبات ہوں گی منعقد

FacebookTwitterWhatsapp

سر ینگر:وادی بھرمیں آج عید میلاد النبی ؐکی تقریبات کا اہتمام ہورہا ہے اس ضمن میں آ ج نماز پنجگا نہ کے موقعوں پرآثارشریف درگاہ حضرتبل سرینگر کے ساتھ ساتھ شہر سرینگراوروادی بھر کی مساجد وخانقاہوںمیں عظیم الشان،رْوح پرور اجتماعات اوربابرکت مجالس کاانعقاد ہوگا جبکہ روح پرجشن میلاد النبی ؐ کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ سی این ایس کے مطابق ولادت باسعاد تؐ کی مناسبت سے گذشتہ کئی دنوں سے وادی کی مساجد اور خانقاہوں میں شام کے بعد درود و اذکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔ آ ج یعنی منگل کوجموں وکشمیر کے آرپار تمام مساجد،خانقاہوں ،آستانوں ،دینی مدارس اوردرسگاہوں میں بھی روح پروراوربابرکت اجتماعات کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سرکردہ علمائے دین ،اسلامی مفکرین ،واعظ،خطیب ،مبلغین اورائمہ مساجد نبی برحق ،حضور پْرنور حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ کے میلادشریف پرروشنی ڈالیں گے۔ اس ضمن میں آ ج آثارشریف درگاہ حضرتبل میں سب سے بڑ ی تقریب منعقد ہو گی جہاں ہر نماز کے بعد موئے پاک ؐ کی زیارت کرائی جائے گی۔ مختلف اضلاع بشمول دور دراز دیہات سے مرد وزن کی ایک بڑی تعدا د نے آج صبح سے ہی درگاہ حضرت بل پہنچنا شروع کرے گی ۔ صوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں ،جموں وکشمیر بینک اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے ہزاروں فرزندان توحید اورعاشقان رسول کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے ٹریفک نظام کا اعلان کیاہے ،جسکے تحت گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ہیں۔12 ربیع الاول کی آمد آمد کی تیا ریاں گذشتہ ایک ہفتے سے وادی کے کونے کونے میں انتہائی جوش وجذبے سے جاری رہیں۔ مساجد اورعمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجادیا گیا، جبکہ سڑکوں ،گلیوں ، بازاروں اورگھروں پربھی چراغاںکیاجاتارہاہے اس کے علاوہ آثارشریف حضرت بل کے ساتھ ساتھ پورے شہر کے خانقاہوں ، زیارت گاہوں، چھوٹی مساجد،شاہرائوں ، سڑکوں گلی کوچوں ، سرکاری و غیر سرکاری عمارات اور بازاروں کو برقی رو کے قمقموں سے سجایا گیا۔آج نمازظہر کے بعد بڑے بڑے اجتماع منعقد ہو ں گے جس کے بعد روح پرجشن میلاد النبی کے جلوس نکالے جارہے ہیں ۔صوبائی انتظامیہ اور وقف بورڈ کیساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔زائرین کو درگاہ شریف حضرت بل تک لانے اورلے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات کئے گئے ہیںجبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے جگہ جگہ لنگر اور مشروبات کا انتظام کر رکھا ہے۔آستان عالیہ شاہ جیلان واقع خانیار و صاحب سرائے بالا ، جناب صاحب صورہ،شہری کلاشپورہ،سعد صاحب سونہ وار کے علاوہ کپوارہ، ،بارہمولہ، سوپور ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیان ، گاندربل ، اننت ناگ ،بڈگام سمیت دیگر اضلاع میں واقع مساجد، زیارتگاہوں ،خانقاہوں ،آستانوں اور دینی مدارس و درسگاہوں میں بھی آج کی بابرکت مجالس کا اہتمام ہوگا،جن میں لاکھوں مسلمان بشمول خواتین اوربچے و بچیاں شرکت کرکے حضور اقدس کے تئیں اپنی عقیدت ومحبت اوراللہ تعالیٰ کے تئیں اپنی فرمانبردار ی اوراطاعت کااظہار بھی کریں گے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
مسائل کا حل قربانی، منشور لکھنا نہیں: انجیر رشید

مسائل کا حل قربانی، منشور لکھنا نہیں: انجیر رشید

2024-09-13
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.