• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امن دشمنوں کو بھاری قیمت چکانی پڑیگی:گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-21
Reading Time: 1min read
A A
0
امن دشمنوں کو بھاری قیمت چکانی پڑیگی:گورنر

امن دشمنوں کو بھاری قیمت چکانی پڑیگی:گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون سرینگر میں پولیس یادگاری پریڈ میں شرکت کی اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانی دی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جے اینڈ کے پولیس کے بہادر دلوں کی بہادری اور ان کی بے مثال ہمت سب کیلئے ایک تحریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے سے لیکر آفات میں مدد فراہم کرنے اور کووڈ وبائی امراض کے دوران سب سے آگے رہنے تک جموں و کشمیر پولیس یو ٹی کے لوگوں کی خدمت اور حفاظت کیلئے وقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر پولیس اہلکار بے لوث اپنی جانوں کو داؤ پر لگاتے ہیں ، جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے 24X7 کام کرتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ’’ پڑوسی ملک کی طرف سے جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ہر خطرے کو ختم کر دیں گی ۔ ہم جموں و کشمیر کے فرقہ وارانہ تانے بانے کو بچانے کی کوشش کریں گے اور جب تک دہشت گردی کا مکمل صفایا نہیں ہو جائے گا آرام نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن ، سماجی تانے بانے کو مضبوط بنانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے پُر عزم ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ملک کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کو مناسب جواب دیا جائے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے سول سوسائیٹی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مل کر بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جموں و کشمیر حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں اپنی جانیں گنوا دینے والے عام شہریوں ، پولیس اہلکاروں اور فرنٹ لائین ورکرز کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے کووڈ سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جیسا کہ پورا ملک ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو ‘ منا رہا ہے، ہمیں اَپنے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی کہانیوں کو آگے پہنچانا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے پولیس کو عام لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے ، جموںوکشمیر یوٹی میں اتحاد اور بھائی چارے کی حفاظت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ہماری پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ان کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود جموںوکشمیر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ پولیس اہلکار جو چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اس ترقیاتی سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو مستقبل کی سماجی و اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے محکمہ پولیس سے کہا کہ وہ اَپنے شہری ایکشن پروگرام سے نوجوانوں سے رابطہ قائم کریں ، مشن یوتھ کے تحت مختلف پروگراموں کے بارے میںبیداری پیدا کریں اور نوجوان پود کی حوصلہ اَفزائی کریں ۔اُنہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید چیلنجوں کا مقابلہ کریں اور پولیسنگ کو زیادہ مؤثر بنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرنے والے عناصر سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضاہے۔ اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی جے اینڈ کے دِلباغ سنگھ نے جے کے پی اور دیگر فورسز کے شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز جموںوکشمیر یوٹی کو دشمنوں سے بچانے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہیں ۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ پولیس ہمیشہ روایتی اور جدید چیلنجوں کا سامنا کرنے والے لوگوں کی خدمت کے لئے موجود ہے۔ڈی جی پی نے گزشتہ ایک برس میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام پڑھے ۔ دستے نے شہید پولیس اہلکاروں کی یاد میں رول آف آنر پیش کیا۔ اِس موقعہ پر شہدأ کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے ایس آر او کے احکامات شہدأ کے لواحقین کے حوالے کئے ۔ اِس موقعہ پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی اِنعقاد کیا گیا۔واضح رہے ، یاد گار پریڈ ہر برس 21؍ اکتوبر کو اُن شہدأ کے احترام اور یاد میں منائی جاتی ہے جنہوں نے اَپنی قیمتی جانوں کو فرائض کی انجام دہی میں قربان کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی جیل خانہ جات ڈاکٹر بی سری نواس، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین ، سپیشل ڈی جی کرائم اے کے چودھری ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا، اے ڈی جی پی ایس جے ایم گیلانی ، اے ڈی جی پی سیکورٹی ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال،اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر ایم کے سنہا، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے کے علاوہ پولیس ، سول انتظامیہ کے سینئر اَفسران اور شہداء کے اَفراد خانہ موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page