سرینگر:فوجی خریداری کونسل (ڈی اے سی) کی 02 نومبر 2021 کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، مسلح افواج کی جدید کاری اور آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 7,965 کروڑ روپے کے سرمایہ کے حصول کی تجاویز کو منظوری دی گئی۔ یہ تمام تجاویز (صد فیصد) ہندستان میں ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ‘میک ان انڈیا’ کے تحت ہیں۔ مقامی وسائل سے خریداری کے لئے اہم منظوریوں میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) سے بارہ لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کی جانب سے لنکس یو 2 فائر کنٹرول سسٹم بحری جنگی جہاز کی سراغ رسانی اور رابطے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور اسی کے ساتھ ایچ اے ایل کے ڈرونئیر طیاروں کی مڈ لائف اپ گریڈیشن سے بحری جاسوسی اور ساحلی نگرانی کی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ‘آتم نربھر بھارت’ کو مزید فروغ دینے کے ساتھ بحری بندوقوں کی خریداری کا عالمی معاملہ بند کر دیا گیا ہے اور ان بندوقوں کی تعداد کو بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) کے ذریعہ تیار کردہ اپ گریڈ شدہ سپر ریپڈ گن ماؤنٹ (ایس آر جی ایم) میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ ایس آر جی ایم گائیڈڈ گولہ بارود کے ساتھ ساتھ رینج ایکسٹینشن کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار اہداف کو جوڑنے کے لئے خصوصی صلاحیتیں پیش کرتے ہیں۔ انہیں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں پر نصب کیا جائے گا۔