سرینگر:بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کشمیر سے شارجہ تک ہوائی سروس کو پاکستان کی جانب سے فضائی حدود استعمال نہ کرنے پر بتایا پاکستان کشمیریوں کا کبھی ہمدرد نہیں ہوگا ۔انہوں نے بتایا وہ ملک کشمیریوں کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔انہوں نے کہا سری نگر سے شارجہ پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن اب راستہ لمبا ہوکشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سری نگر سے شارجہ جانے والی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا ماننا ہے کہ پاکستان کبھی بھی جموں وکشمیر کے لوگوں کا ہمدرد نہیں بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دے کر پاکستان نے دکھا دیا کہ وہ کشمیر کے لوگوں کا سب سے بڑ دشمن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی نشستوں کی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جموں کشمیر میں انتخابات منعقد ہوں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بھی بی جے پی کا ہوگا اور سرکار بھی بی جے پی کی ہی ہوگی۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں شنکر اچاریہ مندر میں پوجا کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’مودی سرکار ہمیشہ سے جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے کوششیں کر رہی ہیں‘۔روندر رینہ نے وزیر داخلہ امت شاہ نے حال ہی میں سری نگر سے شارجہ براہ راست پروازوں کا افتتاح کیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان نے اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اس طرح پاکستان نے دکھا دیا کہ وہ کشمیر کے لوگوں کو سب سے بڑا دشمن ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کا کبھی بھی ہمدرد نہیں بن سکتا ہے‘۔ رینہ نے کہا کہ جموں کشمیر سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں نوجوان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات جاتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں حاجی صاحبان بھی حج کے فریضے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گا۔