• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگا: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-18
Reading Time: 1min read
A A
0
دو ہزاراسکولوں کو کیا جائیگا تبدیل:لیفٹیننٹ گورنر

دو ہزاراسکولوں کو کیا جائیگا تبدیل:لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:حیدرپورہ انکائونٹرمیں مارے گئے4میں سے تین افرادکے لواحقین کے مسلسل احتجاج اورسیاسی لیڈروں کے سخت موقف کے بعد’حکومت جموں وکشمیر نے حیدرپورہ انکائونٹر کی مجسٹرئیل انکوائری کاحکم جاری کردیا‘۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ حیدر پورہ انکائونٹر،جس میں 4 لوگ مارے گئے تھے، کی اے ڈی ایم رینک کے ایک افسر کی قیادت میں مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا’’حیدر پورہ انکاؤنٹر میں اے ڈی ایم رینک کے افسر کے ذریعہ مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے‘‘۔ لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہانے اسبات کایقین دلایاہے کہ ’’جیسے ہی وقت مقررہ میں رپورٹ پیش کی جائے گی حکومت مناسب کارروائی کرے گی‘‘۔ایل جی آفس سے کئے گئے ٹویٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ معصوم شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور یہ یقینی بنائے گی کہ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔پولیس نے کہا کہ پیر کی شام دیر گئے حیدرپورہ کی ایک کمرشل ع مارت میں ہونے والی گولی باری میں4 افراد بشمول ایک غیر ملکی جنگجو اور جموں و کشمیر کے رام بن ضلع سے اس کے ساتھی مارے گئے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق اس عمارت کے مالک محمد الطاف بٹ اور پولیس کے مطابق مبینہ OGW مدثر گل کراس فائرنگ میں مارے گئے تھے۔خیال رہیپیر کو حیدر پورہ میں فائرنگ کے تبادلے میں عمارت کے مالک الطاف ڈاکٹر مدثر گل سمیت4 افراد مارے گئے۔ پولیس نے کہا کہ الطاف احمد کراس فائر میں مارا گیا جبکہ ڈاکٹرمدثر گل او جی ڈبلیو تھے،تاہم پولیس کے اس دعوے کومہلوک نوجوان کے اہل خانہ نے یکسر مسترد کر دیا۔مہلوک مدثر گل کی اہلیہ حمیرہ نے بدھ کوپریس کالونی میں احتجاج کے دوران کہاکہ میرے شوہر کے کوئی جنگجوئیانہ روابط نہیں تھے۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ ثابت کریں کہ مدثر گل OGW تھا۔ پولیس نے دیگر2مہلوکین کی شناخت غیر ملکی عسکریت پسند حیدر اور بانہال سے تعلق رکھنے والے اس کے ساتھی عامر احمد کے طور پر کی ہے۔تاہم عامر کے والدنے پولیس کے اس دعوے کومستردکرتے ہوئے کہاکہ ن کا بیٹا سری نگر میں کام کر کے اپنی روزی کما رہا تھا۔اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے خود جنگجوئوں کو مارا ہے اور اس کے بیٹے کو جنگجو کیسے قرار دیا گیا؟۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page