سرینگر:کشمیر سے کینیا کماری تک بی ایس ایف لوگوں کی خدمات کیلئے حاضر ہے کی بات کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے بی ایس ایف متحرک ہے اوعسکریت پسندوں کی جانب سے اُس پار ہونے والی ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدی علاقہ ٹنگڈار میں بی ایس ایف کی جانب سے منعقد ہ ایک تقریب میں، انسپکٹر جنرل آف بی ایس ایف راجا بابو نے کہا کہ بی ایس ایف جموں کشمیر میں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے متحر ک ہے اور بی ایس ایف نے ملک کی حفاظت میں جو قربیانیاں پیش کی ہے اس کو کوئی بھی بھول نہیں سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے کنیار کماری تک بھارت ایک ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم بھارت ملک کے باشندے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سرحد پر بھی بی ایس ایف متحرک ہے اور کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لائن آف کنٹرول چاہئے وہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی ہو یا بنگلہ دیش کے ساتھ ہوئے کوئی بھی کارروائی ہو گی تو اس کا بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ برفباری کے دوران بی ایس ایف کی تیاریو ں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ کوئی بھی کوشش سرحد کے اُس پار سے ہو گی تو اسکو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا اور کسی بھی ملک کی ہمیت نہیںہے کہ وہ بھارت کے خلاف کوئی بھی مذموم حرکت کرنے کی سوچ لیں۔ آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ سرحدوں پر کسی بھی کارروائی کیلئے بی ایس ایف ہمیشہ تیاری کی حالت میںہوتا ہے اور آگے بھی رہے گا اور اس طرح کی کوئی بھی کارروائی جس سے ملک کی سیکورٹی اور سالمیت کو نقصان پہنچے اس کو کامیاب نہی ہونے دیا جائے اور ہم لوگوں کی یقین دہانی کرتے ہیںکہ سرحدوں کو محفوظ رکھنے میںکوئی بھی دقیقہ فرگزشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 50سالوں سے بی ایف ایف ملک کی خدمات میں پیش پیش رہا ہے اور اگے بھی اپنی خدمات جاری رکھے گا ۔