سرینگر:جموںو کشمیر پیلز کانفرنس کے چیر مین سجاد غنی لون نے بتایاکشمیر کے لوگ عوامی حکومت کی کمی محسوس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکشمیر میں دفعہ370کی بحالی کی مانگ کبھی مر نہیں سکتی ہے ۔ اور ایک دن آئے گا جبکہ یہ(مرکزی حکومت)از خود اس دفعہ کوبحال کریں گے اس پر مجھے پورا بھروسہ ہے اس لئے لوگوں کو ان ڈراموں کی طرف توجہ نہیں دینی چاہئے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کانفرنس کے چیر مین سجاد غنی لون نے ان باتوں کا اظہار ایک انٹرویوں کے دوران کیا ہے ۔ حال ہی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں جلسوں میں عوامی شرکت پر انہوں نے کہا کہ لوگ عوامی سرکار کی کمی کو محسوس کر رہے ہیں اور لوگوں کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔پیلز کانفرنس چیر مین نے بتایا مقامی ممبر اسمبلی کے ساتھ لوگ زور سے بات کر کے اپنا کام کرواتے تھے۔بیروکریٹ کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزمات لگانے کے سوال پر سجاد غنی لون نے بتایا ہم نے مار پیٹ اور جیل کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہے ’’ہمارے ورکران پی ایس اے کے تحت بند رہے کئی ایک گولی مار کر ہلاک یا زخمی کر دیا ہے اور مار پیٹ سب سے زیادہ نیشنل کانفرنس کے دور اقتدار میں دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کئی ایک سیاسی لیڈران ان کے جیلوں میں ہی مر گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا عمر عبد اللہ نے کل بتایا کہ اگر ہم ہوتے تو ایسا نہیں ہو تا اور مفتی صاحب نے بی جی پی کے ساتھ ہاتھ ملایا جیسے خود کبھی ملایا ہی نہیں۔انہوں نے کہا سب سے پہلے انہوں نے ہی بی جے پی کو کشمیر لایا ہے اور یہ سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا ’’عمر عبد اللہ کشمیر کے سب سے بڑے ٹر باز ہیں‘‘۔انہوںنے کہا عمر عبد اللہ کہتے ہیں کہ اگر ہم ہوتے ؟تو کیا ہوتا ۔سجاد نے بتایا ’’ہم نے آپ کو 2010میں دیکھا ہے ۔جب بچوں کو ماراہے اور کرفیوں کی ڈھیل کے لئے دلی سے رجوع کرنا پڑتا تھااور یونین ہوم سیرٹری طے کرتا تھا کرفیوں کی ڈھیل۔ اور آپ نے سب ان کے حوالے کیا تھا ۔سجاد غنی لون نے بتایا اب سب لوگ ڈارمہ کر رہیں ہیں کہ دفعہ 370کی بحالی اور سٹیٹ ہوڈ کو لے کر ۔انہوں نے کہا کشمیر میں370کی مانگ کبھی نہیں مر گئی لوگ اس کا مطالبہ ہر وقت کریں گے ۔انہوں نے بتایا اگر ہم ایک دو لیڈر بات نہیں کریں گے لیکن اسکی مانگ لوگ کرتے رہیں گے ۔پی سی چیر مین نے بتایا ایک دن ایسا آئے گا جب یہ لوگ(مرکز) ا زخود سب واپس کریں گے وہ بھی ہماری وجہ سے نہیںبلکہ ایک ایسا دباو ایک دن آئے گا۔سجاد غنی لون نے بتایا یہ ہمارا حق بنتا ہے جو ہمیں واپس ملے گا ۔ دفعہ370بھی اور باقی بھی سب کچھ واپس ملے گا ۔ انہوںنے کہا جب دفعہ 370کو ختم کیا گیا ہے تو این سی کے ممبر پارلیمنٹ وہاں خاموش رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ساری عمر حکومت میں نہیں کریں گے۔