• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

موسم سرما کی کٹھنائیوں سے محفوظ رہنے کیلئے اہلیان وادی کا ’’کانگڑی‘‘ سے اہم رشتہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-04
A A
0
بازاروں میں صارفین کو لوٹنے کا سلسہ عروج پر، حکام خاموش تماشائی

بازاروں میں صارفین کو لوٹنے کا سلسہ عروج پر، حکام خاموش تماشائی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:موسم سرماکی شدیدسردی سے بچنے کیلئے آج بھی اہلیان وادی کیلئے روایتی کانگڑی ہی ایک اہم ذریعہ ماناجاتاہے ۔کشمیر میں کانگڑیوں مختلف اضلاع میں مخصوص ٹہنیوں سے بنائی جاتی ہیں تاہم چرار کانگر سب سے زیادہ مشہور مانی جاتی ہے جبکہ بڈگام،بانڈی پورہ اورگاندربل میں تیارکی جانے والی مختلف شکل وصورت اورسائز کی کانگڑیاں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق کانگڑیاں بنانا یاتیارکرنا ایک روایتی فن یاآرٹ ہے ،جو سب کے بس کی بات نہیں۔اب جہاں تک کانگڑیاں بنانے کے مختلف مراحل کاتعلق ہے تو سب سے پہلے اختر کی ٹہنیوں کوجمع کیاجاتاہے ،پھران ٹہنیوںکے بنڈل کو خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیاجاتاہے۔جمع کی گئی اختر کی ٹہنیوں کو پہلے ایک دن کیلئے ابال لیا جاتا ہے تاکہ بعد میں چھیلنے کو بہتر بنایا جا سکے۔اخترکی ٹہنیوں کوچھیلنا بھی ایک فن ہے او رکوئی ناتجربہ کاریہ کام نہیں کرسکتا ہے ۔اختر کی ٹہنیوں کو قریب سے دبائے ہوئے کھونٹے کے ذریعے کھینچا جاتا ہے تاکہ اسے کانگڑیاں بنانے کے لئے فنکار کے پاس بھیجنے سے پہلے موثر چھیلنے میں مدد ملے۔یہ ساراکام مکمل ہونے کے بعدماہراو رتجربہ کارافرادیاکاریگر کانگڑیاں بنانے کاکام ہاتھوں میں لیتے ہیں ۔کانگڑیوں کو مٹی کے ایک مخصوص برتن’کونڈل‘ کوبنیادبناکر بُنایاتیارکیاجاتاہے ۔موسم سرما شروع ہوتے ہی کانگڑیوںکی مانگ بڑ ھ جاتی ہے اورمتعلقہ افرادکانگڑیاں لیکر بازاروںکارُخ کرتے ہیں جبکہ مخصو ص قسم کی کانگڑیاں بشمول چرارکانگر ،یزبندکانگر کافی مشہور مانی جاتی ہے اورایسی کانگڑیاںکی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے ۔عام استعمال کی کانگڑیوںکی قیمت امسال 300سے لیکر1000روپے تک ہے ،تاہم زیادہ ترلوگ 300تا500روپے میں فروخت ہونے والی کانگڑیاں ہی خریدتے ہیں ۔گھروںمیں کانگڑیوںکوگرم رکھنے کیلئے لکڑی کاکوئلہ استعمال کیاجاتاہے ،اوراس کوئلے کی قیمت بھی حالیہ برسوں میں بڑھ گئی ہے ،کیونکہ اب جنگلوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کوجنگلوںمیں لکڑیوںکے تکڑے اورجھاڑیا ں کاٹ کرجلانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ،تاہم میوہ درختوں کی شاخ تراشی کے بعداس سے جمع ہونے والی ٹہنیوںاورشاخوںکوایک جمع ڈھیر بناکر جلایاجاتاہے اوراس لکڑی کے کوئلے کافی پائیدارمانے جاتے ہیں ،کیونکہ اس قسم کے کوئلے کوکانگڑیوںمیں ڈالاجائے توکانگڑیاںکافی وقت تک گرم رہتی ہیں ۔آج بھی مخصوص قسم کی کشمیری کانگڑی کسی مہمان یاسیاح کو بطور تحفہ دینے کی روایت برقرارہے جبکہ ،اندرون کشمیر اوربیرون ملک بھی کشمیری کانگڑی کے بے شمارخریدارہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.