• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پلوامہ انکائونٹر:5جنگجواور 1اہلکار جان بحق

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-02
A A
0
Pulwama Encounter
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ ہانجن گائوں میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین خونین تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر سمیت 5جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ عسکریت پسندوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔ آئی جی کشمیر نے بتایا کہ ہانجن راجپورہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں پانچ عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپریشن کامیاب رہا اور یہ سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی شام کو پلوامہ کے ہانجن راجپورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ نمائندے نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار رات گیارہ بجے کے قریب مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو رات بھر جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسند اچانک باہر آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس وجہ سے فوجی اہلکار گولی لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا اگر چہ اُس کو فوری طورپر سرینگر منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسند پاس کے جنگل کی طرف گئے لیکن وہاں پر سیکورٹی فورسز نے پہلے ہی پانچ دائروں والی سیکورٹی تعینات کی اور اس طرح سے جنگلی اور رہائشی علاقہ میں بیک وقت جھڑپ شروع ہوئی جو جمعہ دوپہر تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اگر چہ کچھ گھنٹوں کیلئے گولیوں کا تبادلہ تھم بھی گیا لیکن فوج کو اس بات کی پوری جانکاری تھی کہ عسکریت پسند حفاظتی دائرے میں ہی پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز صبح گیارہ بجے علاقے میں پھر جھڑپ شروع ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پانچ عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی جن کے قبضے سے فوج نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس ترجمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ راجپورہ پلوامہ میں پانچ عسکریت پسند جاں بحق ہوئے جن میں سے دو کی شناخت لشکر کمانڈر نشاز لون عرف خطاب اور ایک پاکستانی جنگجو کے بطور ہوئی ہے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے تصادم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر ہانجن راجپورہ پلوامہ گائوں کو کل شام محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ آئی جی کشمیر کے مطابق جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ جگہ پر پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جس کی بعد میں موت واقع ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوا جبکہ باقی نے مکان میں پناہ حاصل کی ۔ انہوںنے کہاکہ تصادم کے دوران عسکریت پسندوں کو سرینڈر کرنے کی کئی مرتبہ پیشکش کی لیکن وہ لڑنے پر بضد رہے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس دوران پانچ عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ تصادم کے دوران لشکر کمانڈر نشاز لون عرف خطاب اور پاکستانی جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ باقی مہلوک عسکریت پسند وں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔اانہوںنے کہاکہ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جس دوران عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ اُنہیں آپریشن سے قبل ہی محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا تھا۔ ادھر پولیس نے عوام سے پْر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اْسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ چنانچہ ممکن طور جھڑپ کی جگہ بارودی مواد اگر پھٹنے سے رہ گیا ہو تو اْس کی زد میں آکر کسی کی جان بھی جاسکتی ہے۔ اسی لئے لوگوں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔ لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی عملے کو اپنا کام بہ احسن خوبی انجام دینے میں بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.