• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مسلح افواج کا جذبہ ناقابل تسخیر:گورنر سنہا

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-08
Reading Time: 1min read
A A
0
مسلح افواج کا جذبہ ناقابل تسخیر:گورنر سنہا

مسلح افواج کا جذبہ ناقابل تسخیر:گورنر سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز فلگ ڈے کے موقعہ پر آج آرمڈ فورسز کے بہادر اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور دفاعی اَفواج اور اُن کے کنبوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہماری آرمڈ فورسز کے اہلکار بہادری کے اعلیٰ ترین معیارات قائم کرتے رہتے ہیں ۔ ان کا ناقابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو ہر ایک دِن عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتا ہے ۔اِس دِن کو منانے کے لئے ڈائریکٹرسینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ شان نے لیفٹیننٹ گورنر کی جیکٹ پر آرمڈ فورسز کا جھنڈا لگا یا۔ اِ س موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اَپنا حصہ ڈالا او رتمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں اور قوم کے دفاع میں اَپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اُن کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے لئے ایک مناسب خراجِ تحسین ہوگا۔بعد میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں ، ویر ناریوں ، ان کے زیر کفالت اَفراد اور آرمڈ فورسز کے خدمت کرنے والے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے محکمہ کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میںجانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور سیکرٹری داخلہ شالین کابرا موجود تھے۔ ڈائریکٹر سینک ویلفیئر کے ہمراہ کرنل ( ریٹائرڈ) آر کے شرما ( زیڈ ایس ڈبلیو او سانبہ)،کرنل ( ریٹائرڈ ) جے ایس رندھا وا ( زیڈ ایس ڈبلیو او آر ایس پورہ ) ،کرنل ( ریٹائرڈ) بی ایس سمبیال ( زیڈ ایس ڈبلیو او جموں )، ایس جگدیش چندر ( سابق فوجی) ، ایس تنویر سنگھ ( سابق بحریہ) ، ایس پون آنند ( سابق فضائیہ) اور انیل شرما ( سابق فوجی) بھی تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page