پلوامہ:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج لیتہ پورہ کا دورہ کیا اور نبارڈ کی طرف سے لاگو کی جارہی کسانوں کی پروڈیو سر آرگنائزیشن سکیم کے تحت پانپور زعفران فارمرس پروڈیوسر کمپنی لمٹیڈ کا اِفتتاح کیا۔سکیم کا مقصد چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو’’ معیاری اِن پُٹ ، ٹیکنالوجی ، کریڈٹ تک بہتر رَسائی کے لئے اِجتماعی طاقت فراہم کرنا ہے اور آمدنی کے بہتر حصول کے لئے پیمانے کی معیشتوں کے ذریعے بہتر مارکیٹنگ تک رَسائی‘‘ ہے۔ مشیر فاروق خان نے کہا کہ فارمرپروڈیو سر آرگنائزیشنز ( ایف پی اوز) کا آغاز چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو بہتر ٹیکنالوجی، کریڈٹ ، بہتر اِن پُٹ اور مزید منڈیو ںتک رَسائی سہولیت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ اُنہیں بہتر معیار ی اشیاء پیدا کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ ایف پی اوز کی تشکیل اور فروغ کرشی کو ’’ آتما نربھر کرشی‘‘ میں تبدیل کرنے کا پہلا قدم ہے جس کی لاگت سے مؤثر پیداوار اور پیداریت میں اِضافہ ہوگااور ایف پی او کے ممبر کو زیادہ آمد نی حاصل ہوگی۔اِس اقدام سے دیہی معیشت کو بہتر بنانے اور دیہات میں دیہی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید اکرنے میں مدد ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ ایف پی اوز کو تین برس کی مدت کے لئے فی ایف پی او 18لاکھ روپے تک کی مالی اِمداد فراہم کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ ایف پی او کے فی کسان ممبر کو 2,000 روپے تک کی ایکویٹی گرانٹ کے ساتھ 15لاکھ روپے فی ایف پی او کی حد کے ساتھ ایکویٹی گرانٹ اور قرض دینے والے اہل اِداروں سے 2کروڑ روپے تک پروجیکٹ قرضے کی کریڈیٹ گارنٹی سہولیت فراہم کی گئی ہے تاکہ اِدارہ جاتی یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ ایف پی اوز کو پیداوار ی کلسٹروں میں تیار کیا جائے گا جہاں زرعی اور باغبانی کی پیداوار کاشت کی جاتی ہے جس سے بڑے پیمانے پر معیشتوں کا فائدہ اُٹھایا جائے گا اور اراکین کے لئے مارکیٹ تک رَسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم رکن کی ملکیت والی پروڈیوسر س آرگنائزیشن کو فروغ دینے اور ان کی حمایت کرتے ہوئے ایک خوشحال اور پائیدار زراعت کے شعبے کی تعمیر کی کوشش کرتے ہیںجو کسانوں کو مؤثر ، کم لاگت اور پائیدار وسائل کے اِستعمال کے ذریعے پیداواری صلاحیت میں اِضافہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ، ڈی جی ایم نبارڈ اور دیگر متعلقہ اَفسران اور ترقی پسند کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔