• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی کی مسیحی کمیونٹی میں خوشی کی لہر

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-24
Reading Time: 1min read
A A
0
وادی کی مسیحی کمیونٹی میں خوشی کی لہر

وادی کی مسیحی کمیونٹی میں خوشی کی لہر

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:؁ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں تاریخی سینٹ لیوک چرچ کے دوبارہ کھولنے کی تقریب کا اِفتتاح کیاجس کی مکمل تزئین و آرائش، تحفظ اور عوام کے لئے عبادت کی ادائیگی کے خاطر کھول دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ورچیول موڈ اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر کے قدیم ترین چرچ کی کھوئی ہوئی شان آج بحال ہوگئی ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ بحالی کے بعد سری نگر میں سینٹ لیوک چرچ کا دوبار ہ کھلنا ،قربانی، خدمت ، خلوص ، محبت اور ہمدردی کے عیسیٰ مسیح کے پیغام کو اَپنانے کا ایک تاریخی موقع ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینٹ لیوک چرچ جموں وکشمیر کی جامع ثقافت کی ایک منفرد علامت ہے جسے 1896ء میں شری شنکر آچاریہ پہاڑی کے جنوب مغربی ڈھلوان پر تعمیر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر کے شہریوں بالخصوص مسیحی برادری ، تزئین و آرائش اور تحفظ میں شامل تمام کاریگروں کے علاوہ سمارٹ سٹی پروگرام سے وابستہ اَفسران کو مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ سینٹ لیوک چرچ کی بحالی اور تحفظ کا کام ’’ سمارٹ سٹی پروجیکٹ‘‘ کے تحت کیا گیا ہے اورگرد و نواح کے مناظر کی اَپ گریڈیشن میں چرچ تک رَسائی ، روشنی اور اِس سے منسلک اجزأ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔الٹر، لکڑی کے فرش ، نشستوں کی جگہ،وِنڈیو پین، ایکسیس گیٹ اورپورچ کی تعمیر دوبارہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان صدیوں سے متنوع مذاہب اور ثقافتوں کا گھر ہے ۔ لیکن بہت زیادہ تنوع کے باوجود ہم بغیر کسی امتیاز کے اِتحاد میں رہ رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی ہم آہنگی کے جذبے کو اُبھاریں اور بھائی چارے ، اَمن اور بے لوث خدمت کی اَقدار کو مضبوط کریں۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر آرتھر نیو کو یاد کیا اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر آرتھر نے تین دہائیوں تک جموںوکشمیر کے لوگوں کی خدمت کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس چرچ کو قائم کر نے کے ساتھ بطورِ ڈاکٹر بہت سے جانیں بچائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے آنے والے کرسمس تہوار کے لئے لوگوں کو اَپنی نیک تمنائیں بھی دیں۔اُنہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقعہ پر جب ہم عیسیٰ مسیح کو یاد کرتے ہیں ، تو آئیے ہم بھی سچائی ، عدم تشدد اور عالمگیر بھائی چارے کے راستے پر چلنے کے اَپنے مضبوط عزم کا اعادہ کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ہرفرد کو خلوص نیک سے اَپنا کردار اَدا کرنا چاہیئے۔اِس دِن کی مناسبت سے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ چرچ کی تاریخ او ربحالی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دِکھا ئی گئی۔سرینگر کی مسیحی برداری نے کرسمس سے قبل چرچ کی تزئین و آرائش اور دوبارہ کھولنے کے حکومت اِقدام پر خوشی کا اِظہا رکیا ہے۔سینٹ لیوک چرچ ایک منزلہ عمارت ہے جو ایک مصلوب منصوبے پر بنائی گئی ہے۔ چرچ گوتھک طرز تعمیر کی پیروی کرتا ہے۔ پورچ کے ساتھ منسلک ایک گھنٹی ٹاور ہے جس کی اونچائی تین منزلہ ہے جس میں ہر طرف ڈورر گیبلوں کے ساتھ ایک اونچی سی جی آئی چھت نصب ہے۔اِبتدائی طور پر ماہرین کی طرف سے چرچ کی ساختی سا لمیت کا تجزیہ کیا گیا تھا اور چرچ کی تعمیراتی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے چرچ کو اِس کی اَصل شکل میں بحال کرنا تھا۔اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، کمشنر ایس ایم سی اور سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی اطہر عامر خان، سینٹ لیوک چرچ کے چیف پادری فادر ایرک ، چرچ کے دوبارہ کھلنے کا مشاہدہ کرنے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page