• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آج اور کل برف باری کی پیشگوئی

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-07
Reading Time: 1min read
A A
0
ہلکی برفباری کے بعد کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

ہلکی برفباری کے بعد کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:وادی کشمیر میں گزشتہ3روز سے مسلسل رک رک کے بارشوں اور برف باری کے بعدبرف باری اور بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور موسم میں بتدریج بہتری واقع ہورہی ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے7 اور8 جنوری کو برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔اس دورا ن زوجلہ پر بھاری برف باری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ اگلے احکامات تک بندرہے گی جبکہ جموںسرینگر ہاوے پر ٹریفک متاثرہے جس جو بحال کرنے کی کوششیں جاری۔سرینگر جموںو شاہراہ پر دونو اطراف مال اور مسافر گاڑیوں کی ایک بڑی تعدادررماندہ ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گزشتہ 3روزسے وادی کشمیر کے بالائی حصوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے تھم گیا ہے جس کے ساتھ ہی یہاں موسم میں بہتری درج ہوئی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے وادی میں7 اور 8 جنوری کو بھاری برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے نے ان علاقے کے لوگوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں سے لوگوں سے ایک بار پھر گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوئزری پر من و عن عمل کریں اور اپنے کمروں میں مناسب وینٹی لیشن کا انتظام رکھیں۔ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعرات کو پھر ایک بار ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند رہی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطرف کے مسافروں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اس دوران قاضی گنڈ اوردیگر کئی مقامات پر عام مسافروں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی ایک اچھی تعداد کو درماندہ دیکھا گیا ہے جو صبح سے ہی سڑک کھلنے کا انتظار کرتے تھے۔ادھرمغل روڑ کے ساتھ ساتھ، سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے نمائندے نے بتایا زوجیلا پر بھاری برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاںسڑک ناقابل آمد رفت بن چکی ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ان شاہراؤں کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام شد ومد سے جاری لداخ کے صوبائی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق بھاری برفباری کے پیش نظر شاہراہ پر کسی بھی سویلین گاڑی کو سرکاری طور پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ سرینگر سے سونہ مرگ تک گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ گذشتہ برس سونہ مرگ گومری شاہراہ کو 27اپریل کے کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا تھا اور رواں برس 3جنوری تک شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری تھا۔ہے۔سری نگر ہوائی اڈے پر جمعرات کو بھی کم روشنی کی وجہ سے پھر ایک بار پروازوں کو موخر کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس کو وادی کے کئی علاقوں سے ملنے والی اطلات کے مطابق بانڈی پورہ،گریز روڈ پر دو فٹ سے زیادہ برف جمع ہے جبکہ رازدان ٹاپ پر بھی اتنی ہی مقدار میں برف جمع ہے۔کرناہ، کیرن اور مڑھل روڈ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہیں جن پر قریب ڈھائی فٹ برف جمع ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.