• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بھاری برفباری : کشمیر کابیرون دنیا کےساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-08
Reading Time: 1min read
A A
0
بھاری برفباری : کشمیر کابیرون دنیا کےساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع

بھاری برفباری : کشمیر کابیرون دنیا کےساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،۸ جنوریبھاری برف باری کے بیچ وادی کشمیر کا ملک و بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہوگیا ہے ۔جہاں وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے پیش نظر ہفتے کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے وہیں سری نگر ہوائی اڈے پر بھی صبح کی فی الوقت دس پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے کئی دور افتادہ علاقوں کا بھی بھاری برف باری کے باعث اپنے اپنے ضلع صدر مقامات کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ایک ٹریفک عہدیدار نے بتایا کہ 270 کلو میٹر طویل سری نگر [؟] جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے پیش نظر ہفتے کو ایک بار پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے معطل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل کے آر پار کم سے کم تین تین فٹ برف جمع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام شد ومد سے جاری ہے اور متعلقہ حکام کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی اس کو کھولا جائے گا۔بتاٰدیں قومی شاہراہ کو بدھ کی شام بھی ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث شاہراہ پر مختلف مقامات پر زائد از تین ہزار گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔حکام نے شاہرہ کو صاف کرکے جمعے کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا تھا۔وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری سے جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ کئی روز سے بند ہی ہے ۔ادھر سری نگر ہوائی اڈے پر ہفتے کو ایک بار پھر کم روشنی کی وجہ سے کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے دس پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ دیگر کئی پروازوں کو موخر کیا گیا ہے ۔بتادیں کہ جمعے کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر 31 پروازوں نے آپریٹ کیا تھا جبکہ بعد میں خرب موسمی حالات کی وجہ سے چھ پروازوں کو معطل کیا گیا تھا۔دریں اثنا تازہ بھاری برف باری سے وادی کے کئی دور افتادہ علاقے اپنے اپنے ضلع صدر مقامات سے منقطع ہوگئے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھاری برف جمع ہونے سے وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقے بشمول پارس آباد، وترہیل، شولی پورہ، بٹہ پورہ وغیرہ جیسے درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکوں برف جمع ہے جس سے لوگوں کا پیدل چلنا پھرنا بھی ناممکن بن گیا ہے گاڑیوں کے چلنے کی کوئی بات ہی نہیں ہے ۔لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کرے تاکہ لوگوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حمل بحال ہوسکے نیز کسی مجبوری جیسے بیماروں کو ہسپتال پہنچانے میں لوگوں کو دقتوں کو سامنا نہ کرنا پڑے ۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

2026-05-10
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page