جموں8 جنوریحکام نے ضلع رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر سیتا رام پاسی کے نزدیک درماندہ 86 مسافروں کو شابہ آپریشن کے دوران نکال کر کمیونٹی ہال منتقل کیا گیا۔بتادیں کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو ہفتے کے روز کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت ضیا نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سیتا رام پاسی کے نزدیک پھنسے 86 لوگوں کو نکال کر کمیونٹی ہال میں منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو نکالنے کا یہ آپریشن ڈی ایس پی پردیپ سن، ایس ایچ او سندیپ چرک اور تحصلیدار رام محمد رفیق اور دیگر افسروں کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ بھاری برف باری کے باعث قومی شاہراہ کو ہفتے کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا اس شاہراہ کو جمعے کے روز دو دن بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بحال کر دیا گیا تھا۔شاہراہ بند رہنے سے اس پر زائد از تین ہزار گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔ یو این آئی