نگران ڈیسک
سرینگر //جموں وکشمیر میں کووڈھ 19ویکسین کابوسٹر ڈرائیوکے آغاز پر ڈائریکٹر سکمز پرویز اے کول نے فرنٹ لائن ورکروں سے کہاہے کہ وہ سب سے پہلے بوسٹر ڈوز سے استفادہ حاصل کریں۔ اس سلسلے میں سکمز صورہ کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر موصوف نے اومیکران اور کووڈھ کے خطرات کے پیش نظر ہیلتھ ورکروںکو زیادہ سے زیادہ تحفظ دینے کے لئے کہا ہے ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ اس وباء نے ملک کی کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہو ں نے سکمز کے تمام شعبوں کے سربراہان ، سیکشن سربراہان اور سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے سربراہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر کے جانب سے مرتب کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ وزارت نے ہیلتھ ورکروں کو احتیاطی طور پر 10جنوری سے کووڈھ 19ویکسین کاڈوز لینے کی ہدایت دی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا ہے کہ محکمہ نے روزانہ ایک لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔