• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اوّل حدبندی، دوم الیکشن: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-03
A A
0
delimitation commission
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے واضح کردیا ہے کہ جموں وکشمیر میں پہلے حد بندی اور اس کے بعد اسمبلی الیکشن ہوگا جبکہ ریاستی درجہ کی بحالی پارلیمنٹ ہائوس میں ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کئے گئے وعدے کے عین مطابق موزون وقت پر ہوگی۔ایل جی نے سبھی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ حد بندی کمیشن کو ملیں اور اپنی آراء سامنے رکھیں۔منوج سنہا نے ان افواہوں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا کہ حد بندی کا مقصد ہندو وزیر اعلیٰ اقتدار میں لانے اور جموں کا دبدبہ بڑھا نا ہے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح کی بات چیت جاری ہے اور اس کے حق میں بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ایس این ایس مانیٹرنگ کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ جموں وکشمیر میںپہلے حد بندی اور اس کے بعد اسمبلی الیکشن ہوگا جبکہ ریاستی درجے کی بحالی موزون وقت پر ہوگی جس کیلئے ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے ایوان میں عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہے جبکہ وزیرا عظم نریندر مودی نے بھی 15اگست 2019کی یوم آزادی تقریب پر لعل قلعہ کی فصیل سے عوام کو اس کی یقین دہانی کرائی ہے۔منوج سنہا نے حد بندی کمیشن کوشفاف اور آزادانہ طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا انتخابی کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ہے۔انہوںنے سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ 6جولائی کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہی حدبندی کمیشن کی ٹیم کے ساتھ ملیں اور اپنی آراء پیش کریں۔ایل جی کے مطابق حد بندی کا عمل بالکل شفاف ہوگا اور عوام اس کا بچشم خود بھی مشاہد ہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں 2026سے قبل حد بندی الگ سے کرنے کی ضرورت اس کویونین ٹریٹری بنانے کی وجہ سے پڑی کیونکہ اس میں اب آبادی کا اضافہ بھی ہوا ہے ۔ان افواہوں کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہ حد بندی کا مقصد ہندو وزیر اعلیٰ کو بر سر اقتدار لانا اور کشمیر پر جموں کا دبدبہ قائم کرنا ہے،ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ یہ بالکل ہی بے بنیاد اور من گھڑت قیا س آرائیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ اپنا کام آئینی اور قانونی دائرے میں کرتاہے اور جموں وکشمیر میں بھی یہی بالا دستی قائم رہے گی۔اسمبلی الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ خود وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی بھی ہے کہ جموں وکشمیر میں عوامی حکومت جلد سے جلد تشکیل پائے اور اس سلسلے میں حدبندی کی تکمیل کی دیر ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ الیکشن صاف وشفاف اور آزادانہ ہونگے اور اس کیلئے حفاظت کے تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ یونین ٹریٹری میں حالیہ دنوں کے دوران تشدد کے کچھ واقعات رونماہوئے جبکہ ڈرون حملوں نے بھی چلینج پیدا کئے ہیں لیکن ا س کے باوجود حفاظتی دستوں کا ہی پلڑا بھاری ہے۔ایل جی نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران مطلوب ترین کمانڈروں سمیت کئی ملی ٹینٹوں کو مار دیا گیا ہے جبکہ سرحدوں پر بھی صورتحال مکمل طور پر امن ہے۔ایل جی کے مطابق اسمبلی الیکشن بھی ڈی ڈی سی الیکشن کی طرح بے خوف اور آزادانہ ماحول میں انجام پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25برس میں پہلی بار ڈی ڈی سی کے الیکشن کئے گئے اور خون کا ایک قطرہ تک بھی نہیں بہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے جبکہ ڈی آر ڈی او نے بھی اس حوالے سے ٹیکنالوجی پر کام کیا ہے۔ایل جی کے مطابق سیکورٹی گرڈ کا آپس میں بہترین تال میل ہے اور اب در اندازی مکمل طور ختم ہوئی ہے جبکہ ملی ٹینسی میں نئی بھرتی پر بھی بڑی حد تک روک لگ گئی ہے۔وزیر اعظم کے ساتھ 24جون کو ہوئی کل جماعتی میٹنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایل جی نے کہا کہ یہ میٹنگ کامیاب رہی اور اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.