• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

معالجین پر تنقید براے تعمیر

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-03
Reading Time: 1min read
A A
0
معالجین پر تنقید براے تعمیر
FacebookTwitterWhatsapp

تحریر:عُبید اَحمد آخون

اتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسم نہ بجھے
روشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا (ندا فاضلی )
پیشہ طِب سماج کا ایک اہم طبقہ ہے اور اس پروفیشن سے جُڈے طبقے کے لوگوں کی اہمیت و افادیت کسی سے چُپھی نہیں شعبہ طب ایک ایسا پیشہ ہے جس میں عزت، وقار، شُہرت ،اور لوگوں کی دُعائیں ہمیشہ اس شعبہ کی قدر و منزلت بڈھاتی ہیں ، اس پیشے سے جُڈے افراد اپنی محنت، لگن، ہمت، شوقِ پیشہ سے اس مقام پر پہنچتے ہے جہاں پہنچنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں.
اس وباہی بیماری میی ڈاکٹروں نے شجاعت والا کام کیا ہے اور ان ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنا ہر زی شعور شخص کے نزدیک ایک اچھا اقتدام ہیں ۔ جیسا کہ احادیث کی ہ مستند کتابوں میں بھی اس کا تذکرہ ہے سیدنا ابوہریرہ بیان کرتے ہیں: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا ، وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا ہے۔ (ابو داؤد 4811)
ان کو کیا ہے مروت سے اپنے رخ سے یہ نہ منہ موڑیں گے
جان شائد فرشتےچھوڑ دیں ڈاکٹر فیس کو نہ چھوڑیں گے (اکبر الا آبادی)
جوں جوں لوگوں میں خدمت خلق کا جزبہ دنیاوی عیش پرستی کی وجہ سے کم ہوتا گیا اُس وجہ سے یہ پیشہ بھی صرف زریعے معاش تک ہی محدود ہوکر رہ گیا، آئے دن ہم ترسیل کے مختلف زرایعوں سے سُنتے رہیتے ہے کہ نکلی و جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری عمل لائی گئ، یا فلاں ڈاکٹر کی ڈگریاں تصدیق شدہ نہیں ہے یا ڈاکٹر نے غلط یا غیر معیاری دوائی تجویز کی جس بنا پر مریض کی موت واقع ہوگئی افسوس کے ساتھ ہمیں یہ کہنا پڈھ رہا ہے کہ اس معروف پیشے پر تیزی سے گندگی پھیل رہی ہے۔
صداقت ہو تو دل سینوں سے کھنچنے لگتے ہیں واعظ
حقیقت خود کو منوا لیتی ہے مانی نہیں جاتی
(جگر مرار آبادی )
سرکاری ڈاکٹروں کا پراویٹ کلنکس میں ہی مریضوں کے علاج و معالج کو ترجیح دینا، دفتری اوقاتوں میں اپنے پرائیویٹ کلنکس پر ہی وقت دینا یا دفتری اوقات میں دیر سے پہنچنا معمولی سے معمولی آپریشنس کے لئے مریضوں کو پرائیویٹ کلنکس میں آپریشن کرانے کی غیر ضروری تجویز کرنا کچھ ایسے عیاں اور غیر زمہ دارانہ کردار ہے جن کا آے دن ہم سب مشاہدہ کرتے رہتے ہیں، سرکاری اسپتالوں میں یا پرائیویٹ کلنکوں پر ایسے طبی نمائندے(Medical Representatives) سے بھی ہمارا سامنا ہوجاتا ہے جو ڈاکٹرس کو غیر مستحکم و غیر معیاری دوائیں مریضوں کو تجویز کرنے پر آمدہ کرتے ہے جس کے عوض ڈاکٹروں کو کمیشن کے ساتھ ساتھ مہنگے gifts بھی رشوت کے تور پر ملتے ہیں. حرث اور لالچ سے آخرت بھی برباد ہوتی ہے چنانچہ احادیث سے یہ بات ثابت ہوجاتی کہ انسان کے پیٹ کو صرف مٹی بھر سکتی ہے دولت نہیں.
اس شعبے کے مثبت پہلو کی طرف بھی اگر ہم دیکھے؛ تو ہم نے اُن ڈاکٹروں اور گراونڈ ورکرس کو بھی دیکھا ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کو دوسری قیمتی جانیں بچانے کے لئے قربان کی ۔ ان ڈاکٹروں کی تعریف اور احترام بھی ہونا چاہئے۔ ان کی بے لوث خدمت کا احترام کرنا چاہئے اور انہیں پہچاننا چاہئے وہ واقعتا ہمارے شکرگزاری کے مستحق ہیں شعبہ طب کے ۔ تمام ڈاکٹروں اور اس شعبے سے منسلک گراونڈ ورکرس کو ایک بہت بڑا شکریہ جو روزانہ ہزاروں زندگیوں کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔ اللہ ان سب کو سلامت رکھے اور ان کا حامی و مددگار بنیں اور ڈاکٹروں کی خدمات کو تعظیم دیتے ہوئے ڈاکٹرس ڈے منانے کے ساتھ ساتھ ، ہمیں خود کو یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ "ہم ڈاکٹروں کو اپنی پریشانیوں کی ادائیگی کرتے ہیں ، ان کی مہربانی کے لئے ہم ابھی بھی اِن کے مقروض ہیں”
صادق ہوں اپنے قول کا غالبؔ خدا گواہ
کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
عُبید اَحمد آخون ساکنہ پاندریٹھن سرینگر حال اومپورہ ہاؤسنگ کالونی 9205000010

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

اشیائے ضروریہ کی خریداری

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

بدعنوانیت اور بددیانتی ناقابل قبول

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سڑکوں پر انسانی جانوں کا اتلاف

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ادویات کی بے اعتدال قیمتیں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

وادی کی موسمی صورتحال اورباغ مالکان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ترقی کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

صحت کا خیال رکھیں، لاپرواہی نہ کریں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سائنس، ٹیکنالوجی اور اخلاقی حدود

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سرکاری محکمہ جات میں محاسبہ کی ضرورت

2024-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.