• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امسال سب سے بڑی امرناتھ یاترا ہوگی

Nigraan News by Nigraan News
2022-04-11
Reading Time: 1min read
A A
0
امسال سب سے بڑی امرناتھ یاترا ہوگی

امسال سب سے بڑی امرناتھ یاترا ہوگی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:اطلاعات و نشریات وزارت کے سکریٹری اپوروا چند نے سوموار کو اس بات کا اعلان کیا کہ امسال جموں و کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی امرناتھ یاترا ہوگی کیونکہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں تقریباً 6سے 8 لاکھ لوگ اس یاترا میں شریک ہوں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی پہلے ہی بہتر ہو گئی ہے جس کی تازہ مثال آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے سیاح جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں تاہم مرکزی سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کی آمد مقامی معیشت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ کے این ایس کے مطابق سرینگر میں چند مخصوص میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات وزارت کے مرکزی سیکریٹری اپوروا چند نے کہا کہ انہوں نے آج جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری، جموں اور کشمیر کے ڈویڑنل کمشنروں کے علاؤہ متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی اور میٹنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کیلئے اس سال تقریباً 6 سے8 لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے اور اس طرح کی یاترا جموں و کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی یاترا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یاترا کے لئے ماضی میں جو انتظامات کیے جاتے ہیں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال دوگنا ہوں گے اور پوری انتظامیہ اور دیگر مشینری اس سال اتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کے استقبال کے لیے مکمل طور تیار ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں اور جموں و کشمیر میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں یاترا کو ہر ممکن محفوظ بنانے میں شامل ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی پہلے ہی بہتر ہو گئی ہے جس کی تازہ مثال آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے سیاح جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔مرکزی سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کی آمد مقامی معیشت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سیاحوں کی آمد سے شکارہ والا، پونی والا، ٹیکسی ڈرائیور اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیسے فائیدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے خود کہا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں تقریباً 80 ہزار سیاح جموں و کشمیر پہنچے ہیں اور آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ یہاں کی مقامی معیشت کے لیے کتنا فائیدہ مند ثابت ہوا ہوگا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپوروا چند نے کہا کہ انہوں نے دوسری ریاستوں کے لوگوں کو ان کی مقامی زبان میں معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان سے اس سال کی یاترا میں حصہ لینے کو کہا جا سکے جبکہ ہم نے مقامی انتظامیہ کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ نہ صرف یاترا کے بارے میں بلکہ دیگر خوبصورت اور دلکش مقامات کے بارے میں 2سے 3 منٹ کی فلم بنائے، جو وادی کشمیر میں دیکھنے کے قابل ہو اور ان خوبصورت مقامات کو ہم ملک بھر کے ہر سنیما گھروں اور تھیٹروں میں دکھائے گے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.