• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بھٹناگر کی ایس کے آئی سی سی میں چھٹے ’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کن کلیو‘‘ سے خطاب

Nigraan News by Nigraan News
2022-05-27
A A
0
مشیر بھٹناگر کی ایس کے آئی سی سی میں چھٹے ’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کن کلیو‘‘ سے خطاب

مشیر بھٹناگر کی ایس کے آئی سی سی میں چھٹے ’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کن کلیو‘‘ سے خطاب

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جمعہ کو کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی بہتر حکمرانی کا مرکز ہے اور کووِڈ ۔19وَبائی بیماری کی صورتحال میں ہم نے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کی مدد سے اِس وبائی مرض کی مشکلات سے نکلنے میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ایس کے آئی سی سی سری نگر میں چھٹے ’ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کنکلیو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنکلیو میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، زرعی پیداوار و بہبود کساناں محکمہ جموںوکشمیر اتل ڈولو ، اے سی ایس محکمہ خزانہ جموںوکشمیروویک بھرد واج ، اے سی ایس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہریانہ انیل ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی وزارتِ الیکٹرانِکس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر راجندر کمار ، سیکرٹری آئی ٹی جموں وکشمیر اور سی اِی او ، جے کے اِی جی اے پریرنا پوری ، کمشنر ایس ایم سی اطہر عامر شفیع خان ، جموں وکشمیر کے سینئر اَفسران ،وفود اور متعدد آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندے اور دوسرے متعلقین نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے کنکلیو کے اِفتتاحی اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی نے حالیہ برسوں میں ڈیجیٹل تقسیم کے خلا ٔ کو پُر کیا ہے اور اس نے شہریوں کو کئی طریقوں سے بااِختیار بنایا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ترقی نے عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار کو بہتر بنانے سے رائے اوراِصلاح کا موقعہ بھی فراہم کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلیوں نے ’’ کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ کے تصور کو تیار کیا ہے اور شہریوں پر مبنی گورننس ماڈلوں کے قیام کی بنیاد کو بڑھا یا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ذرائع نے مختلف محکموں کے ساتھ ساتھ اِداروں کے درمیان مزید روابط استوار کئے ہیں ۔اِس طرح عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے ۔مشیر موصوف نے کنکلیو کے مختلف پہلوئوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم کنکلیو جموںوکشمیر کی جاری ترقی میں اہم کردار اَدا کرے گا۔ اُنہوں نے اِس پہلو پر زو ردیا کہ ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو اِس کی زیادہ سے زیادہ حد تک اِستعمال کیا جانا چاہئے تاکہ معاشرے میں کوئی منفرد چیز فراہم کی جاسکے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَپنے خطاب میں موجودہ ڈیجیٹل اِنقلاب میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سائبر سیکورٹی کو ترجیح دینی چاہیے جیسا کہ ہم فزیکل اثاثوں کو دیتے ہیں۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اے سی ایس محکمہ زرعی پیداوار و بہبودی کساناں اتل ڈولو نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گذشتہ تیس برسوں میں ہماری زندگیوں کو بدل دیا ہے ۔ اُنہوں نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ہماری معیشت ، زندگیوں اور دیگر پہلوئوں پر زبردست اَثر ڈالتی ہیں ۔ اِس کے علاوہ یہ شہریوں کی زندگی میں آسانی سے علم حاصل کرنے میں بھی اہم کردار اَدا کر رہی ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی وزارتِ الیکٹرانِکس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر راجندر کمارنے اَپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کی توجہ اس بات پر ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح صنعت ، سرکاری کاروبار کو ترقی دے سکتی ہے اور شہریوں پر مبنی خدمات کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔اُنہوں نے ٹیکنالوجی کی دُنیا میں ہندوستان کی حالیہ کامیابیوں کے علاوہ ہمارے ملک نے ڈیجیٹل ذرائع سے جو ترقی حاصل کی ہے اس کے بارے میں بھی روشنی ڈالی۔سیکرٹری آئی ٹی جموںوکشمیر پریرنا پوری نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں کنکلیو کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالی۔کمشنر ایس ایم سی اطہر عامر الشفیع خان نے اَپنے خیالات کااِظہار کرتے ہوئے سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کی طرف سے حالیہ مہینوں میں شہریوں کی زندگی میں آسانی کے لئے شروع کئے گئے مختلف ڈیجیٹل اِقدامات کے بارے میںجانکاری دی۔کنکلیو کی اِفتتاحی تقریب کے دوران حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے شروع کی گئی مختلف ڈیجیٹل اِقدامات اور تبدیلیوں پر ایک مختصر فلم بھی دِکھائی گئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.