• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شہری دوست انتظامی نظام فائدہ مند:ایل جی

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-27
A A
0
شہری دوست انتظامی نظام فائدہ مند:ایل جی

شہری دوست انتظامی نظام فائدہ مند:ایل جی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سوموار کو جموںوکشمیر یوٹی کے 20 شکایت کنند گان سے بات چیت کی اور سول سیکرٹریٹ میںبراہِ راست عوامی شکایات کی سماعت پروگرام ’’ ایل جی ملاقات‘‘ کے دوران ان کی شکایات کا اَزالہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہتر حکمرانی کی طرف پہلا قدم لوگوں کی بات سننا اور ان کی شکایات کو تیزی سے حل کرنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی اور عوام کے اطمینان کی سطح میں واضح بہتری آئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک فعال اور شہری دوست اِنتظامی نظام نے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنایا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے براہِ راست مواصلات ، رفتار اور حکومتی مداخلت کے پیمانے عوامی خدمات کی فراہمی کو فروغ دے رہے ہیں۔آج کے ’’ ایل جی ملاقات ‘‘ پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت سے درخواست گزاروں کے مختلف مسائل موقعہ پر ہی حل ہوگئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور متعلقہ اَفسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ لوگوں کی درخواستوں اور شکایات کا مناسب وقت کے اندر حل کریں۔بڈگام سے تعلق رکھنے والے ظہور احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے ان کی شکایت کے فوری ازالے کے لئے مناسب کارروائی کی۔پلوامہ کے شیخ مدثرنے میٹھے پانی کی ندی ۔لتھہ￿ ک￿ل کی صفائی کا مسئلہ پیش کیا جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ سول سوسائٹی اور پی آر آئی کے اراکین کو شامل کریں اور پانی کی ندی کو صاف رکھنے کے لئے مقامی لوگوں کو متحرک کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے چیئر کو کشن گنگا ندی میں غیر قانونی مٹی نکالنے کے معاملے پر بتایا کہ اِس سلسلے میں مناسب کارروائی کی گئی ہے۔پونچھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز خان نے ہینڈ پمپس کی تنصیب میں تاخیر پر حکام کی توجہ مبذول کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور محکمہ جل شکتی کو کام میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے غیر فعال آبپاشی نہر پر انو ک￿ل کے تعلق سے ڈوڈہ کے مصطفی کی شکایات کا اَزالہ کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے اِنتظامی سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ اِس نہر کو کم سے کم وقت میں فعال بنانے کا کام مکمل کریں۔رِیاسی کے بلونت سنگھ کے ذریعے اَپنے علاقے میں سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولیت کی عدم دستیابی کے بارے پیش کردہ مسئلہ پر چیئر کو بتایا گیا کہ اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ضروری اِقدامات کئے گئے ہیں۔ کمشنر سیکرٹری پبلک گریوینسزمحترمہ ریحانہ بتول نے آج کے ایل جی ملاقات کے پروگرام کو موڈریٹ کیا اور چیئر کو موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ وویک بھرد واج ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنر ان ، ضلع ترقیاتی کمشنران ، پولیس سپر اِنٹنڈنٹس ، محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈبات چیت کے دوران موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

پہلگام میں یاترا کیلئے حتمی انتظامات مکمل، ایل جی کی یاترا سے پہلے تمام الاٹ شدہ کام مکمل کر نیکی ہدایت

2026-06-26
ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

ایل جی کی زیر صدارت سکاسٹ کشمیر کی 36ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ، طویل مدتی روڑ میپ کو منظوری

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

ایل جی کی میلہ کھیر بھوانی میں شرکت، پوجا پاٹ میں بھی شامل، بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف

2026-06-23
گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

گڈ گورننس سے جامع پالیسیاں تشکیل، وکشت بھارت نئے وژن کے ساتھ آگے لے جانے کا موقع : ایل جی

2026-06-21
جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

2026-06-18
فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

2026-06-16
این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

2026-06-16
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

2026-06-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page