• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اگست ۱۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کانگریس اقتدار میں آتے ہی ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرے گی: پرتیبھا سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-02
Reading Time: 1min read
A A
0
کانگریس اقتدار میں آتے ہی ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرے گی: پرتیبھا سنگھ

کانگریس اقتدار میں آتے ہی ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرے گی: پرتیبھا سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

شملہ، 2 اکتوبر:ہماچل پردیش کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی دس دنوں کے اندر ملازمین کی پرانی پنشن بحال کر دی جائے گی۔محترمہ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعلی جے رام ٹھاکر ملازمین کے مفادات کے تحفظ اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مرکز کی مدد سے ملازمین کی پرانی پنشن کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے تو دوسری طرف اسے ناممکن بتا رہے ہیں۔
مسٹر ٹھاکر پر تنقید کرتے ہوئے محترمہ سنگھ نے کہا کہ وہ انتخابات کے وقت عوام کو گمراہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے دور میں نہ تو نوجوانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھا اور نہ ہی ملازمین کے مطالبات پر کبھی غور کیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے کسی طبقے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔انہوں نے عہدیداروں اور ملازمین کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے پر بی جے پی قائدین کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائدین انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ بی جے پی حکومت کے فضول خرچی نے ریاست کی معیشت کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور ریاست کو 70 ہزار کے قرض میں ڈبو دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنے دوروں کے دوران بجٹ میں بغیر کسی بندوبست کے اعلانات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ جلد ہی ماڈل ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہونے والا ہے اس لیے وزیر اعلیٰ کے یہ تمام اعلانات محض ایک جملہ ثابت ہوں گے۔ ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت کا دعویٰ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دونوں انجن فیل ہو گئے ہیں۔ ریاست کو آج تک مرکز سے ایسی کوئی مدد نہیں ملی ہے جس سے ریاست کے بڑھتے ہوئے قرض سے کوئی راحت ملتی ہو۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2026-07-25
دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

2026-07-08
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

2026-07-08
کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

2026-07-03
سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

2026-07-01
وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

2026-07-01
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page