• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-20
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی علی الصبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا ۔سری نگر کے زبرون پہاڑی سلسلہ پر بھی ہلکی برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کے لئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔
وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کے صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔وادی کے دوسرے سیاحتی مقامات پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی رواں موسم کی پہلی برف باری سے سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔سرحدی علاقوں میں لوگ جب جمعرات کی صبح بستر سے اٹھ کر باہر نکلے تو زمین نے سفید چادر اوڑھ لی تھی اور پہاڑوں پر بھی تازہ سفید چادر بچھ گئی تھی جس کی جاری برف باری سے چمک دھمک میں اضافہ ہو رہا تھا۔ادھر برف باری کی وجہ سے تاریخی مغل روڑ ، بانڈی پورہ گریز روڑ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سے ہی وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ریاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ امسال ابھی موسم ٹھیک ہی ہے لیکن بجلی کا حال بہت ہی برا ہے۔ایک اور شہری نے کہا کہ موسم کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کا بند ہونا طے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری اس قدر گرم ہو جاتی ہے کہ عام لوگوں کا جینا اجیرن بن جاتا ہے۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

2022-12-14
سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

2022-12-10
ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

2022-12-09
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

2022-12-06
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

2022-10-24
علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

2022-10-05
اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

2022-10-03
اطہر عامر، اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

2022-10-03
بھارت نے7ویں بار ویمنز ایشیا کپ جیتا

خواتین ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر برقرار

2022-10-01
گورنر سنہا نے جموں و کشمیر ایڈوائزری بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہدف:ایل جی

2022-09-30
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.