• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-24
Reading Time: 1min read
A A
0
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

FacebookTwitterWhatsapp

کرگل: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کرگل میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے دوران کہا کہ دیوالی ’دہشت گردی کے خاتمے‘ کا تہوار ہے جس کو کرگل نے ممکن بنایا ہے بتادیں کہ وزیر اعظم پیر کی صبح دیوالی کا تہوار فوجی جوانوں کے ساتھ منانے کے لئے کرگل پہنچے انہوں نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا: ’آپ اب برسوں سے میرے خاندان کا حصہ ہیں اور کرگل میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’فورسز بھارت کے تحفظ کا ایک ستون ہیں، میں اس کرگل کی فتح یاب سرزمین سے ملک کے عوام اور دنیا کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ کرگل جنگ کے فتح کے بعد منائی گئی دیوالی کے تہوار کو کبھی بھولا نہیں جا سکتا ہے جب ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو موثر جواب دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک بھی ایسی جنگ نہیں ہوئی جب کرگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر چوٹی اور وسری چوٹیاں قوم کے بہادر جوانوں کی عظیم ہمت و حوصلے کی گواہ ہیں۔مسٹر مودی نے کہا: ’دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ‘ ہے اور کرگل نے اس کو ممکن بنایا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’کرگل میں ہمارے فورسز نے دہشت گردی کو کچل دیا خوش قسمتی سے میں اس کا چشم دید گواہ ہوں، یہاں مجھے میرے پرانے فوٹو دکھائے گئے جس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات آسانی سے سمجھی جا سکتی ہے کہ جب ایک قوم کے بہادر جوان اپنے مادر وطن کے ساتھ اس قدر لگاؤ رکھتے ہوں تو ملک کا مقدر کیسا ہوگا۔انہوں نے فوجی جوانوں کی طرف مخاطب ہو کر کہا: ’آپ کے بدولت ہی لوگ اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ آج کرگل کی اگلی چوکیوں پر بھی ہمارے جوانوں کو بہترین رابطہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کی وساطت سے وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ بات کرسکتے ہیں اور چھٹیوں پر بر وقت اپنے گھر پہنچ سکتے ہیں۔
نریندر مودی نے کہا کہ دو دن قبل آئی ایس آر او نے ایک ساتھ 36 سیٹالائٹس لانچ کیں۔انہوں نے کہا: ’جب آپ ایسی خبریں سنتے ہیں تو فخر سے آپ کی چھاتی بڑھ جاتی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت کی معشیت بڑھ رہی ہے اور دنیا کا ہر ملک ہمیں عزت کی نگاہوں سے دیکھ رہا ہے.انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے داخلی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور نکسل واد کو جڑ سے اکھاڑا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا: ’ایک وقت نکسل واد نے ملک کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن آج ہم اس کو کافی حد تک ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک نے رشوت کے خلاف ایک بڑی جنگ شروع کردی ہے جس میں بڑی فتح حاصل کی جا رہی ہے اور آج سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ ثمر آور ثابت ہو رہا ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ’آتما نر بر بھارت‘ کے ٹارگیٹ کے حصول کے لئے بھی کوششیں جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی فورسز نے ملک میں ہی چار سو قسموں کے ہتھیار تیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کو کبھی ترجیح نہیں دی ہے بلکہ جنگ ہمیشہ ہماری آخری اوپشن رہی ہے لیکن جب ہمیں چلینج کیا جاتا ہے تو ہماری فوج موثر جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سال 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دیوالی کا تہوار مختلف علاقوں میں فوجی جوانوں کے ساتھ مناتے ہیں۔انہوں نے سال2019 میں جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

2022-12-14
سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

2022-12-10
ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

2022-12-09
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

2022-12-06
کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

2022-10-20
علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

2022-10-05
اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

2022-10-03
اطہر عامر، اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

2022-10-03
بھارت نے7ویں بار ویمنز ایشیا کپ جیتا

خواتین ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر برقرار

2022-10-01
گورنر سنہا نے جموں و کشمیر ایڈوائزری بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہدف:ایل جی

2022-09-30
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.