• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کووڈمظاہرہ:چین حکومت کاپابندیوں میں نرمی کا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-07
Reading Time: 1min read
A A
0
کووڈمظاہرہ:چین حکومت کاپابندیوں میں نرمی کا اعلان

کووڈمظاہرہ:چین حکومت کاپابندیوں میں نرمی کا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

بیجنگ:چینی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت لاک ڈاون کے خلاف غیر معمولی احتجاجی مظاہروں کے بعد کووڈ۔ 19 پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نئی گائیڈ لائنز کے تحت جن افراد کو کورونا کی ہلکی علامات ہیں وہ گھر میں ہی قرنطینہ ہوسکتے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے نئی گائیڈلائنز کے اعلان میں بتایا گیا کہ پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے لمبے طریقہ کار میں بھی نرمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی مدت کو بھی کم کیا جائے گا اور جن لوگوں کو کورونا کی ہلکی علامات ہیں انہیں حکومتی سینٹرز کے بجائے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جن لوگوں کو کورونا کی علامات نہیں ہیں انہیں ہستال، کنڈر گارٹن، مڈل اور ہائی اسکول کے علاوہ عوامی مقامات میں جانے کے لیے موبائل فون میں گرین ہیلتھ کوڈ ہونا لازمی ہے۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق نئی گائیڈلائنز کے تحت ایسے لوگ جن کو کورونا کی علامات بہت کم یا بالکل نہیں ہیں، انہیں زبردستی قرنطینہ نہیں کیا جائے گا، ایسے افراد گھر میں قرنطینہ ہوسکتے ہیں یا اپنی مرضی سے مرکزی قرنطینہ سینٹر کا انتخابات کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ماس پی سی آر ٹیسٹنگ صرف اسکول، ہسپتال، نرسنگ ہوم اور ہائی رسک ورک یونٹ میں کیے جائیں گے جبکہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی رفتار میں کمی آئے گی۔جو لوگ صوبے سے باہر سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی 48 گھنٹے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بزرگ افراد میں ویکسی نیشن میں تیزی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ارومچی اور بیجنگ میں حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے باری کی، مظاہرین نے حکومت کی زیرو کووِڈ پالیسی کو مسترد کردیا تھا۔مظاہرے اتنے شدید تھے کہ کئی مظاہرین نے صدر شی جن پنگ کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جہاں کاروبار مکمل طور پر کھلے ہیں، اب نئی گائیڈ لائنز کے تحت کاروباری افراد کو رواں ہفتے گزشتہ 48 گھنٹے کا کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ شنگھائی میں بھی ان قوانین کا اطلاق ہوگا، جہاں رہائشی افراد پارک اور سیاحتی علاقوں میں 48 گھنٹے قبل کا کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر جاسکتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2026-07-25
دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

2026-07-08
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

2026-07-08
کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

2026-07-03
سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

2026-07-01
وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

2026-07-01
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page