• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

موجودہ انتخابات 2024کے پارلیمانی چنائو پر اثرانداز ہوں گے: وزیر اعظم

بھاجپا سرکار نے کشمیر اور ایودھیا معاملوں کو حل کرکے کروڑوں لوگوں کو راحت پہنچائی

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-10
A A
0
موجودہ انتخابات 2024کے پارلیمانی چنائو پر اثرانداز ہوں گے: وزیر اعظم

Gujrat Election Win

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کو عوام کی زبردست حمایت حاصل ہونے پر کہا ہے کہ ملکی عوام اب سمجھ رہی ہے کہ کون سی پارٹی ملک کو صحیح سمت میں لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں اب کی بار جس طرح سے لوگوں نے بی جے پی کے امیدوار کو کامیابی دلائی اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہمارے فیصلوں سے لوگ خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھاجپا سرکار ہی ہے جس نے صدیوں سے تنازعہ کے شکار رام مندر کو اپنی جگہ واپس دلائی جس سے بھگوان رام کے لاکھوں نہیں کروڑوں پیرو کار خوش ہیں ۔ مودی نے کہا کہ بھاجپا سرکار نے سات دہائیوں سے تنازعہ بنے کشمیر کو حل کرکے ملکی سالمیت کو یقینی بنایا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ سرکار ہی ہے جس نے دشمن کو قراراجواب دیکر ایسا سبق سکھایا کہ اب وہ دوبارہ ایسی غلطی کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو جو عوام کی زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے وہ ایک نئے بھارت کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ مودی نے کہا کہ پارٹی کو حاصل ہونے والی عوامی حمایت، بھارت کے نوجوانوں کی یووا سوچ کا ایک مظہر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ کونسی پارٹی ملک کو صحیح سمت میں لے رہی ہے اور کونسی پارٹی ہے جس نے دہائیوں سے ملکی عوام کو عذاب میں رکھا تھا ۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہم نے لاکھو ں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کی مذہبی امنگ کو پورا کیا ہے اور ایودھیا میں رام جنم بھومی پر ایک بھویہ مندر کی تعمیر کا کام شروع کروایا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مندر مسجد کے تنازعہ سے لاکھوں لوگ پریشان تھے اور سبھی اس کے فیصلے سے اب خوش ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے جو تنازعہ کشمیر ملک کیلئے ناسور بنارکھا تھا بھاجپا کی حکومت نے اس کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیر میں ہڑتال اور کرفیوکیوں نہیں ہوتا وہ صرف اسلئے کہ بی جے پی کی سرکار نے جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرٹیکل کوختم کرکے تنازہ کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ۔ کَنئی دلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام شہری ایک ترقی یافتہ بھارت کیلئے زبردست خواہش رکھتا ہے۔ مودی نے کہا کہ بی جے پی کو حاصل ہونے والی زبردست حمایت بہت اہم ہے کیونکہ یہ حمایت ایک ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب بھارت امرت کال میں داخل ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جیت 2024کے پارلیمانی انتخابات پر کافی اثر انداز ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے عوام کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت چنائو میں بی جے پی کی ہار کے باوجود ریاست کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ مرکزی سرکار ملک کے تمام خطوں کی یکساں ترقی کی متمنی ہے اور ہماچل پردیش کے عوام نے جس انداز سے بھاجپا کے امیدواروں کیلئے ووٹ کاسٹ کئے اس سے صاف ظاہر ہے کہ اگلی بار بی جے پی ہماچل پردیش میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

2022-12-18
پیٹرو کیمیکل سیکٹر میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے پی ایم مودی کے اقدام کی حمایت کرتا ہے ۔ ہردیپ پوری

پیٹرو کیمیکل سیکٹر میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے پی ایم مودی کے اقدام کی حمایت کرتا ہے ۔ ہردیپ پوری

2022-12-18
ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

2022-12-17
جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

2022-12-17
ریاستیں بھی سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ وزیر داخلہ

ریاستیں بھی سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ وزیر داخلہ

2022-12-17
لوگوں نےوادی میں سیاحت کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کوسراہا

لوگوں نےوادی میں سیاحت کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کوسراہا

2022-12-17
سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

2022-12-17
تاریخی جامع مسجد سری نگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامیہ کے ایک غیر معمولی فیصلہ

2022-12-16
تین کشمیری طالب علموں نے امریکہ میں ماسٹرز کرنے کے لیے فیلو شپ حاصل کی

تین کشمیری طالب علموں نے امریکہ میں ماسٹرز کرنے کے لیے فیلو شپ حاصل کی

2022-12-15
سویڈن یونیورسٹی کی طرف سے کشمیری ماہر تعلیم کو وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر مدعو کیا گیا

سویڈن یونیورسٹی کی طرف سے کشمیری ماہر تعلیم کو وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر مدعو کیا گیا

2022-12-15
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.