• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۳۱, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان ہو یا چین‘ فوج مقابلہ کیلئے تیار: آرمی چیف

چینی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا،کمزور سمجھنے کی غلطی کی گئی تو بھر پور انداز میں جواب ملے گا

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-15
Reading Time: 1min read
A A
0
خطرات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے ہم آہنگی ناگزیر: آرمی چیف

خطرات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے ہم آہنگی ناگزیر: آرمی چیف

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//چین سے لاحق خطرات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ پاکستان ہو یا چین ہماری فوج ہر کسی خطرہ سے لڑنے کیلئے تیار ہے اور سرحد پار سے ہونی والی دراندازی کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی لداخ کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش سرحد پر صورتحال ’’مستحکم لیکن غیر متوقع ہے‘‘ ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اروناچل پردیش میں ہند چین فوجیو ں کے مابین تصادم آرائی کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منو ج پانڈے نے کہا کہ چین کی جانب سے مسلسل دراندازی کرکے بھارتی حدوو میں داخل ہونے کی کوششیں کر رہا ہے جو کہ ہمارے کیلئے ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ساتھ پاکستان حرکات میں بہتری نہیں آنے والی ہے نہ پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے دستبردار ہوگا اور نہ ہی چین اپنی سازشوں سے باز آئے گا، اس لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا۔جنر ل منوج پانڈے نے کہا کہ آج کے دور میں کمزور ممالک کو کئی طرح کے خطرات درپیش رہتے ہیں ۔ ملک میں امن و سلامتی کیلئے عسکری طاقت کا ہونا ضروری ہے ۔ پاکستان اور چین کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہتری نہیں آنے والی ہے۔ نہ پاکستان کشمیر پر اپنے موقف سے دستبردار ہوگا اور نہ ہی چین اپنی سازشوں سے باز آئے گا، اس لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا۔ منو ج پانڈے نے کہا کہ بھارت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزایم نہیں رکھتا لیکن کسی بھی ملک نے اگر بھارت کو کمزور سمجھنے کی غلطی کی تو اس کی یہ غلط فہمی ہوگی ۔ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ ہمیں اپنی سٹریٹجک ترجیحات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اپنے اختیارات کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم کسی بھی طرح پیچھے نہ رہیں۔ کیونکہ بھارت غیر مستحکم سرحد اور سلامتی کے نقطہ نظر سے غیر مستحکم پڑوسیوں سے گھرا ہوا ہے۔ تو یہ مستقبل میں ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے دفاعی جنگی انداز کو تبدیل کرکے جارحانہ انداز اپنا رہا ہے۔ ہمیں اپنے فضائی بیڑے میں اضافہ کرنے اور مقامی طور پر تیار کردہ آلات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم پاکستان اور چین سے لاحق خطرات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور اس سے بخوبی آگاہ ہیں‘‘۔ چین کے ساتھ اسٹینڈ آف جاری ہے۔ فوجی چیف نے کہا کہ ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں جس کا ہمیں اس علاقے میں سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے اور مخالف سمت سے کسی بھی کوششوں یا کا رورائی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اقوام متحدہ نے افغانستان کیمتعدد امدادی سرگرمیاں معطل کردیں

اقوام متحدہ نے افغانستان کیمتعدد امدادی سرگرمیاں معطل کردیں

2022-12-31
'کہانی دیکھ کر حیران رہ گئے:کانگریس میں واپسی کی افواہیں بے بنیاد:آزاد

‘کہانی دیکھ کر حیران رہ گئے:کانگریس میں واپسی کی افواہیں بے بنیاد:آزاد

2022-12-30
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا ڈی ایچ پورہ  کا دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا ڈی ایچ پورہ  کا دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا

2022-12-30
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا ڈی ایچ پورہ  کا دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضلع میں ضروری خدمات اور برف صاف کرنے کے کام کا معائینہ کیا

2022-12-30
میانمارکی رہنما آنگ سان سوچی کوکرپشن کےالزام میں مزید 7 سال قید کی سزا

میانمارکی رہنما آنگ سان سوچی کوکرپشن کےالزام میں مزید 7 سال قید کی سزا

2022-12-30
دنیا بھر میں رواں سال 58 صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے

دنیا بھر میں رواں سال 58 صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے

2022-12-30
جے اینڈ کے بینک نے اپنے وال کیلنڈر 2023 کی نقاب کشائی کی

جے اینڈ کے بینک نے اپنے وال کیلنڈر 2023 کی نقاب کشائی کی

2022-12-30
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا تحریر کردہ گانا ریلیز کیا گیا

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا تحریر کردہ گانا ریلیز کیا گیا

2022-12-30
جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نےمالی امداد کے طور پر 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نےمالی امداد کے طور پر 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی

2022-12-30
جموں و کشمیرمیں دو الگ الگ سڑک حادثےمیںتین افراد لقمہ اجل

جموں و کشمیرمیں دو الگ الگ سڑک حادثےمیںتین افراد لقمہ اجل

2022-12-29
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.