• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, دسمبر ۲۲, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستانی اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں شدت

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-15
Reading Time: 1min read
A A
0
پاکستانی اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں شدت

پاکستانی اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں شدت

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر؍مانیٹرنگ؍
ایک بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرکلی شیخ لعل محمد میں پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولےگرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سول، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری صحت کے مطابق جنرل سرجنز، آرتھوپیڈک سرجنز، انستھیزیا اسپیشلسٹ دیگرعملہ چمن روانہ کر دیا گیا ہے، کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی اسپتالوں میں طلب کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہناہےکہ افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانےکا استعمال کیا۔
حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا جس دوران بارڈر شاہراہ کے قریب گولا گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا ہے جب کہ گھروں میں متعدد گولے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث بارڈر روڈ، مال روڈ اور بوغرا روڈ پرشدید ٹریفک جام ہے جب کہ کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

شمالی کوریا کی جاپان کی نئی دفاعی حکمت عملی پر تنقید

شمالی کوریا کی جاپان کی نئی دفاعی حکمت عملی پر تنقید

2022-12-21
گود لینے کے ضوابط 2022 پر عمل کرنےکے بعد اب تک کُل 691 بچوں کو گودلیاگیا

گود لینے کے ضوابط 2022 پر عمل کرنےکے بعد اب تک کُل 691 بچوں کو گودلیاگیا

2022-12-21
طالبان کی افغانستان میں لڑکیوں کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد

طالبان کی افغانستان میں لڑکیوں کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد

2022-12-21
نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرک بورڈ چیئرمین بن سکتے ہیں؟

نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرک بورڈ چیئرمین بن سکتے ہیں؟

2022-12-21
چین: کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

چین: کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

2022-12-21
بازاروں میں صارفین کو لوٹنے کا سلسہ عروج پر، حکام خاموش تماشائی

سردی میں اضافہ کیساتھ ہی کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ

2022-12-21
میجر جنرل موہت سیٹھ جی اُوسی کلو فورس کے نئے سربراہ تعینات

میجر جنرل موہت سیٹھ جی اُوسی کلو فورس کے نئے سربراہ تعینات

2022-12-21
موبائل نیٹورک موجود نہیں، بیت الخلا کی سہولیات بھی میسر نہیں

مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری میں بنیادی سہولیات کا فقدان

2022-12-21
وزارت ثقافت بزرگفنکاروں کو ماہانہ مالی امداد فراہم کرتی ہے:ریڈی

وزارت ثقافت بزرگفنکاروں کو ماہانہ مالی امداد فراہم کرتی ہے:ریڈی

2022-12-19
سابق آرمی چیف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عمران خان

سابق آرمی چیف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عمران خان

2022-12-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.