• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ورک کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-17
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر کی موجودہ سرکار نے گزشتہ چند برسوں سے سرکاری دفاتر میں ورک کلچر کو مضبوط کرنے اور اسے فروغ دینے سے متعلق کئی اہم اقدامات اُٹھائے ہیں جن کی وجہ سے ماضی کے مقابلے میں آج شہر و گام افسران اور ماتحت عملہ نہ صرف دفاتر میں اپنی حاضری کو وقت پر یقینی بنارہے ہیں بلکہ عام لوگوں کے مسائل و مشکلات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ایڈرس کیا جارہا ہے جس پر عوامی حلقوں نے کئی مرتبہ اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ادھر دوسری طرف سرکاری ملازمین کی ایک قلیل تعداد جو رشوت خوری میں ملوث ہے اور جو کام کاج نہیں کرتے ہیں وہ اس وقت پریشان نظر آرہے ہیںکیونکہ ورک کلچر سے ان کو نفرت ہے۔ وہ صرف بالائی آمدن میں یقین رکھتے ہیں چنانچہ سرکار نے حالیہ احکامات کے ذریعے ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں سرکاری کام کاج کی انجام دہی کے دوران تساہل پسندی کا مظاہرہ نہ کریں اور نہ ہی رشوت ستانی میں خود کو کسی بھی طور ملوث کریںاور اگر وہ ایسا کرینگے تو انہیں ڈیڈ ووڈقرار دے کر ملازمت سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں ملازمین اور افسروں کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب سرکاری ملازمین دفاتر میں بروقت حاضر ہوتے ہیں اور مقررہ وقت پر دفاتر سے واپس نکلتے ہیں۔ اس سے ان میں ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی کا جذبہ مؤجزن ہورہا ہے اور انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔اب سائل کو کسی بھی فائل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک لانے اور لے جانے کے لئے ’چائے‘ نہیں دینا پڑتی ہے وقت پر لوگوں کے کام انجام دئے جانے لگے ہیں۔لوگ اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔اب حال ہی میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کی طرف سے سرکاری ملازمین اور افسروں کے نام ایک ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین اور افسروں کو iGOTکرما یوگی پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے حکومت ہند نے قومی پروگرام برائے سول سروسز کی صلاحیت سازی مشن کرما یوگی شروع کیا ہے جس کا مقصد حکومت میں صلاحیت سازی اور ایچ آر منیجمنٹ ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے افسروں اور تربیتی اداروں کی صلاحیت بشمول ریگو لیشن اور گورننس کو فروغ دینا ہے۔سرکاری طور پر اس بارے میں جو سرکیولر جاری کردیا گیا اس میں بتایا گیا کہ پروگرام تمام محکموں ،تنظیموں اور ایجنسیوں کے تمام سرکاری ملازمین کا احاطہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ مؤثر اور بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے ان کی قابلیت کو بڑھایا جاسکے۔سرکاری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم نے عہدیداروں کو اپنی قابلیت ،اہلیت کو دریافت کرنے ،اسے حاصل کرنے اور تصدیق کرنے کے قابل بنایا جو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔حکومت نے کہا کہ تمام ملازمین کو صلاحیت سازی کے اس اقدام سے فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ لوگوں کو سرکاری دفاتر میں کسی بھی کام کے لئے کلرکوں یا افسروں کے سامنے منت سماجت نہ کرناپڑے۔یہی وجہ ہے کہ عام لوگ سرکاری اقدامات کی سراہنا کرتے ہیں۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

زندگی یو گزر گٕی تیری یادوں میں پل بر۔

زندگی یو گزر گٕی تیری یادوں میں پل بر۔

2022-12-17
اسلام میں میراث کا نظام اور معاشرے میں خواتین کی حق تلفی!

اسلام میں میراث کا نظام اور معاشرے میں خواتین کی حق تلفی!

2022-12-17
جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

2022-12-17
جموں وکشمیر کی ریونیو عدالتوںمیں اصلاحات درکار!

علم دین کی فضیلت‎‎

2022-12-17
مسجدوں میں شادی ہال کیوں نہیں؟

مسجدوں میں شادی ہال کیوں نہیں؟

2022-12-17
درد ، سفید پوشوں کے

درد ، سفید پوشوں کے

2022-12-17
زندگی یو گزر گٕی تیری یادوں میں پل بر۔

میں عشق طبیب ہوں میرا کوہی کیا دوا کرے۔

2022-12-15
20سالہ نوجوان دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار

بیس (20)سالہ نوجوان دنیا کا سب سے پستہ قامت شخص قرار

2022-12-15
رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

2022-12-09
                         احساس نہ رہا

 احساس نہ رہا

2022-12-09
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.