• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۱, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

جموں میں آل انڈیا انٹریونیورسٹی فنسنگ چمپیئن شپ کا آغاز

Nigraan News by Nigraan News
19 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگلوار کو جموں یونیورسٹی میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی فینسنگ ( مرد اور خواتین ) چمپئن شپ 2022-23 ء کا آغاز کیا ۔ اس پُروقار تقریب میں ملک بھر کی 100 یونیورسٹیوں کے زائد اَز 1000 فینسرحصہ لے رہے ہیں ۔ دورانِ تقریب لیفٹیننٹ گورنر نے مقابلہ کا ماسکوٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن جموں یونیورسٹی کے شعبہ جاتی کیلنڈر کو بھی جاری کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ملک بھر سے فینسروںسے بھی خطاب کیا جو چمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ منوج سِنہانے کہا کہ یہ منفرد اور غیر معمولی چمپئن شپ واقعی متاثر کُن ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کے کھیلوں کے مزید ایونٹوں کو قابل بنائے گا، اس کی حوصلہ افزائی کرے گا اور مستقبل کی صلاحیتوں کی شناخت اور جموں و کشمیر یو ٹی میں دیرپاکھیلوں کی تحریک کا باعث بنے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی کھیل میں مقابلہ کرنا بذات خود ایک فتح ہے اور فینسروں کیلئے یہ نظم و ضبط ، توازن ، ذہنی چستی اور خود اعتمادی سیکھنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سماجی ادارے کھیل مساوات اور معاشی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں جس سے پوری کمیونٹی کو فائدہ ہوتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنرنے گلوبلائزڈ دُنیا میں کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ’’ کھیل دُنیا میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور تبدیلی چیلنج کو قبول کرنے سے شروع ہوتی ہے ۔ ‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے میرا منتر یہ ہے کہ اپنے آپ پر شک کرنا چھوڑ دیں اور پوری لگن کے ساتھ زندگی میں جو آپ واقعی چاہتے ہیں اس پر عمل کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پختہ عزم ، محنت اور ایمان کے ساتھ کھلاڑی اَپنا مستقبل خود ترتیب دے سکتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کھیل ماحولیاتی نظام میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں اِنڈیا کھیلوں کی ایک زبردست طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ ہماری توجہ کھیلوں کی دیرپا ترقی کی طرف مرکوز ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ بہتر کھیل بنیادی ڈھانچے نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اِضافہ کیا ہے ۔ کھلاڑیوں کے لئے مرکوز پالیسیوں اور سکیموں،نچلی سطح پر کھیلوں کا فروغ ، عالمی معیار کی کوچنگ اور تربیتی سہولیات نے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں نئی اُمیدیں پیدا کی ہیں۔‘‘اُنہوں گورنر نے تعلیمی اِداروں میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے متعارف کی گئی اصلاحات اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ان کی مجموعی ترقی کیلئے کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات پر بھی بات کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی نے کھیلوں کو تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنا یا ہے ۔ پالیسی اس بات پر بھی زور دیتی ہے کہ نصاب کو جامع تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے جس میں سائنس ، سوشل سائنس ، آرٹ ، ہیومین ٹیز اور کھیل مل کر اِنسانی کارکردگی کو فروغ دیں گے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں یونیورسٹی نے کھیلوں میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر طلباء کے نتائج میں کریڈٹ شامل کر کے ایک اِنتظام کیا ہے ۔ سابق وائس چانسلر دہلی یونیورسٹی پروفیسر دنیش سنگھ ،جو وائس چیئرمین جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل بھی ہیں ، نے بھی اِجتماع سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے کھیلوں کے بارے میں اپنے بصیرت افروز اور متاثر کُن خیالات کا اظہار کیا اور منتظمین کو میگا ایونٹ کیلئے مبارک باد دی۔وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی انتظامیہ کے تحت جموں و کشمیر میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو بے مثال پہچان مل رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پورے یو ٹی میں فلڈ لائٹس کے تحت رات کے کھیلوں کا ایک نیا کلچر تیار کیا جا رہا ہے ۔ اِس سے قبل ڈائریکٹر جموں یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر داؤد اقبال بابا نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور چمپئن شپ کی تفصیلی رِپورٹ پیش کی۔اِس موقعہ پر سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل ، ڈینز ، فیکلٹی ممبران ، اعلیٰ حکام ، کھیلوں کی سرکردہ شخصیات ، عوام اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

19 منٹ پہلے
سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

19 منٹ پہلے
ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

19 منٹ پہلے
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

19 منٹ پہلے
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

19 منٹ پہلے
کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

19 منٹ پہلے
علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

19 منٹ پہلے
اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

19 منٹ پہلے
اطہر عامر، اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

19 منٹ پہلے
بھارت نے7ویں بار ویمنز ایشیا کپ جیتا

خواتین ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر برقرار

19 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.