جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں راج بھون اور سول سکریٹریٹ کو ‘نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔یہ اقدام جموں میں ڈرونز کے گردش کرنے کے حالیہ پراسرار واقعات اور ایئر فورس سٹیشن پر مبینہ ڈرون حملے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ جموں انشل گارگ کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق راج بھون اور سول سکریٹریٹ کو ‘نو فلائی زون قرار دینے کا فیصلہ ‘قوم دشمن عناصر کے حالیہ ڈرون حملوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔حکم نامے میں لکھا ہے: ‘قوم دشمن عناصر کے حالیہ ڈرون حملوں نے سکیورٹی تھرٹ پیدا کیا ہے۔ اس کے پیش نظر راج بھون اور سول سکریٹریٹ جموں کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھانا لازمی بن گیا تھا’۔حکمنامہحکمنامہاس میں کہا گیا ہے: ‘لہٰذا راج بھون اور سول سکریٹریٹ جموں کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دیا جا رہا ہے۔ یعنی ان فضائی حدود میں ڈرونز اور فضا میں اڑنے والی دیگر چیزوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ علاقے یا مقامات جہاں لیفٹیننٹ گورنر کسی تقریب میں شرکت کرنے جائیں گے وہ بھی تقریب کے شروع سے اختتام تک ‘نو فلائی زون قرار پائیں گے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی جموں اس حکم نامے کے نفاذ کو سختی سے یقینی بنائیں گے۔یہ بھی پڑھیں: این ایس جی کی ٹیم تحقیقات کے لئے جموں ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئیواضح رہے کہ جموں ایئر فورس سٹیشن پر گذشتہ ہفتے ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے تھے جس کے نتیجے میں دو آئی اے ایف اہلکار زخمی اور ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپی ہے جو اس تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔تحقیقاتی ایجنسیوں کے عہدیداروں نے یو این آئی کو بتایا: ‘ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایئر فورس سٹیشن پر ایئر ڈراپ کئے گئے بموں میں آر ڈی ایکس استعمال کیا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘بموں کو طاقتور بنانے کے لئے نائٹریٹ بھی شامل کیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ڈرونز رکھنے، فروخت کرنے، ان کے استعمال اور ٹرانسپورٹیشن پر پابندی عائد کی گئی۔اس کے علاوہ پولیس نے سرحدی علاقوں کے لوگوں میں ڈرونز کے بارے میں بیداری پیدا کرنا شروع کر دی ہے۔یو این آئی