کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍قبائلی امورکے مرکزی وزیر کی جانب سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباکے لئے قومی وظیفہ برائے سال 2022-23ء کے لئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ تیس جنوری مقررکی ہے ۔اس سلسلے میںمذکورہ وزارت کی جانب سے جاری ایک سرکیولرمیں قومی وظیفہ برائے شیڈول ٹرائب طلبا جوپی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگری حاصل کررہے ہیں ۔اس وظیفہ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔درایں اثنامحکمہ سماجی وقبائلی بہبودی یوٹی لداخ کے کمشنرسیکریٹری کی جانب سے جوائینٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات یوٹی لداخ کے نام ایک تحریرمیں شیڈول ٹرائب طلباکے لئے قومی وظیفہ واسکالرشپ برائے اعلیٰ تعلیم سال 2022-23ء کے لئے درخواست فارم طلب کیاگیاہے ۔ا س معاملے کو بڑے پیمانے پر تشہیر دینے کے لئے کہا گیاہے تاکہ یوٹی لداخ کے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباجو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگری حاصل کررہے ہوں انھیں اس قومی وظیفہ واسکالرشپ سے استفادہ حاصل کرسکیں۔واضح رہے قبائلی امورکی مرکزی وزار ت کی جانب سے ملک بھرکے شیڈول ٹرائب سے تعلق رکھنے والے طلباجو ایم فل ،پی ایچ ڈی یا انٹیگریٹیڈایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لے چکے ہیں وہ متعلقہ وزارت کی پورٹل یعنی (http//felloship.tribal.gov.in) پرجاکر آن لائن درخواست فارم بھرسکتے ہیں ۔نیز ایم فل پروگرام کے طلباکے خاطر یہ وظیفہ نئی تعلیمی پالیسی کے رہنماخطوط کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔