جموں؍21؍جنوری؍
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے نروال جموںمیں آج صبح ہوئے دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے۔ سینئر پولیس حکام نےلیفٹیننٹ گورنر کو دھماکے اور تحقیقات کی حالت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ذمہ داروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ایل نے سیکورٹی اہلکاروں سے کہا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے مالی امداد کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فی کس 50ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ بہترین علاج کو یقینی بنائے گی اور اہل خانہ کو درکار ہر مدد فراہم کرے گی۔