• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرے گی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-09
A A
0
جموں و کشمیر حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرے گی
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر// جموں و کشمیر میں سیاحتی شعبے کے لئے دونوں خطوں میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے سے اس شعبے کی سہولیات کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوگا۔حکومت نے یونین ٹریٹر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کچھ سیاحتی مقامات پر ایئر سفاری اور ایئر سواریوں کا آغاز کر نے کا بھی فیصلہ لیا ہے جس میں ڈل جھیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سواری شامل ہے۔اس بات کا اظہار لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعے کو یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔میٹنگ میں کمشنر سول ایوی ایشن، سیکرٹری سیاحت، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی ڈی سی، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور ڈائریکٹر فائنانس سول ایو ی ایشن نے شرکت کی۔دوران میٹنگ مشیر موصوف نے کہا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دوروں پر آئے سیاحوں کو دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اہم مقامات کے مابین روابط استوار کرنے اور زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر خدمات پر غور کر رہا ہے۔مشیر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں کے علاوہ کشمیر کے بھی کچھ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ ہیلی کاپٹر خدمات پائلٹ بنیاد پر شروع کی جا سکیں۔جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں سے ہیلی کاپٹر خدمات متعارف کرنے کے لئے بہت ساری جگہیں زیر بحث آئیں۔مشیر بصیر خان نے اَفسران کو ہدایت دی کہ اس مقصد کے لئے درکا بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کے حوالے سے مناسب بنیاد پر کام کریں۔انہوں نے جموں و کشمیر کے ناظمین کو ہدایت دی کہ وہ ہیلی کاپٹر خدمات اور مقامات کے بارے میں تفصیلات تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ پوری مشق کا مقصد جموں و کشمیر میں سفر اور سیاحتی شعبے میں تبدیلی لانا ہے اور دور دراز مقامات پر سیاحوں کی نئی منزلیں کھولیں گے۔
مشیر موصوف نے کہا کہ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے ہی ہیلی کاپٹر خدمات کے لئے سیاحتی مقامات کی نقشہ سازی کے لئے منظوری دے دی ہیں۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page