کشمیر انفو
جموں/26جنوری//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے آج 74 واں یوم جمہوریہ منایا۔یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب ہائی کورٹ وِنگ جموں میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس تاشی ربستن نے قومی پرچم لہرایا اور شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اِس تقریب میں جسٹس سنجیوکمار ، جسٹس سندھو شرما ، جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس پونیت گپتا ، جسٹس محمد اکرم چودھری ، جسٹس راہل بھارتی ، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی اور جسٹس راجیش سیکھری نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ جموںوکشمیر اور لداخ کے ایڈوکیٹ جنرل ، سیکرٹری ، قانون ، اِنصاف اور پارلیمانی اَمور اور بارکے صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں اور جموں کے سینئر ایڈوکیٹ، رجسٹرار جنرل اور مین وِنگ کی رجسٹری کے دیگر اَفسران اورجموں وِنگ کے ملازمین نے بھی اِس تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر آرمڈ فورسز کے دستے نے قومی پرچم لہرانے کے بعد حب الوطنی کے گیت گائے۔بعدمیں جسٹس تاشی ربستن نے آرمڈ فورسز کے اَرکان میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔